تلاوت قراٰن کے فضائل

Tue, 25 Feb , 2020
4 years ago

تلاوت قرآن کے فضائل:

تلاوت قرآن کرنے سے انسان کے دل کو سکون ملتا ہے۔

تلاوت قرآن کرنے سے اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہوتا ہے۔

تلاوت قرآن کرنے سے انسان بہت سی برائیوں سے بچا رہتا ہے۔

تلاوت قرآن کرنے سے انسان کو قلبی تسکین ملتی ہے۔

سورۃ بنی اسرائیل رکوع نمبر8- 9 ،آیت نمبر 78 ،میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِدُلُوْكِ الشَّمْسِ اِلٰى غَسَقِ الَّیْلِ وَ قُرْاٰنَ الْفَجْرِؕ-اِنَّ قُرْاٰنَ الْفَجْرِ كَانَ مَشْهُوْدًا (۷۸)تَرجَمۂ کنز الایمان:نماز قائم رکھو سورج ڈھلنے سے رات کے اندھیری تک،اور صبح کا قرآن،بےشک صبح کے قرآن میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔

تلاوت قرآن کرنے سے قرآن پاک کے ہر لفظ کے 10 نیکیاں ملتی ہیں۔ اللہ پاک سب کو نیکیوں میں سبقت لے جانے کی توفیق دیں ۔آمین

رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم قرآن پاک پڑھو اس لئے کہ قرآن قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کریں گا۔

تلاوت قرآن کرنے سے انسان سرخرو ہو جاتا ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو تلاوت قرآن کرنے کی توفیق دیں۔آمین

اس کے برعکس جو لوگ قرآن پاک کی تعلیمات سے دور رہتے ہیں اور اپنی زندگی اپنی مرضی کے مطابق بسر کرتے ہیں،ایسوں کو اللہ تعالیٰ ذلیل و خوار کر دیتے ہیں۔جو قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں دنیا میں بھی کامیابی عطاء کرتے ہیں۔اور ان شاءاللّہ اللہ پاک کے فضل وکرم سے آخرت میں بھی سرخرو ہوں گئے.

تلاوت قرآن کرنا باعث برکت اور ثواب ہے:مومن جب تم نماز پڑھو تو ذہن میں یہ بات یاد رکھو کہ تم اللہ پاک سے ہمکلام ہو۔اور جب تم قرآن پاک پڑھتے ہو تو یاد رکھو اللہ پاک تم سے بات کر رہا ہے۔تلاوت قرآن کے دوران باتیں بھی نہیں کرنی چاہیے۔تلاوت قرآن قبلہ رو ہو کر کرنی چاہیے۔تلاوت قرآن ٹھہر ٹھہر کر کرنی چاہیے۔تلاوت قرآن پرسکون ہو کر کرنی چاہیے۔اور سوج سمجھ کر قرآن کی تلاوت کرنی چاہیے۔اور قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔قرآن مجید قیامت کے روز اللہ پاک سے جھگڑا کرے گا اور اپنے پیروکاروں کو جنت میں لے کے جائے گا۔قیامت کے روز قرآن مجید ان لوگوں کے حق میں گواہی دیں گا جواس پر عمل کرتے ہیں۔قرآن مجید کی تعلیمات کو پھیلنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔قرآن پاک میں بیان کیے گئے واقعات،حقائق کو قیامت تک کوئی غلط ثابت نہیں کر سکتا۔

ارشادِ پاک ہے۔بے شک ہم نے قرآن پاک اتارا اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔تلاوت قرآن کرنے اور اس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے والا ہمیشہ راہ راست پر رہے گا۔

تلاوت قرآن دلوں کو سرور اور آنکھوں کو نور بخشتا ہے .تلاوت قرآن کرنے سے انسان مصیبت،پریشانی اور بیماری سے بچا رہتا ہے۔بکثرت تلاوت کرنے والے پر رشک کرنے والا

مومن بھی قابل رشک ہے۔تلاوت قرآن کرنے والا قیامت کے روز قرآن مجید لکھنے والے معزز فرشتوں کے ساتھ ہو گا۔اٹک اٹک کر مشقت سے پڑھنے والے کو تلاوت کا دوہرا ثواب ملتا ہے۔تلاوت قرآن کرنے والے کا ذکر اللہ تعالیٰ فرشتوں کے سامنے کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے تم میرا ذ کر فرش پر کرو میں تمہارا ذکر آسمان پہ کرو گا۔قرآن مجید کی ایک آیت کی تلاوت دنیا کی بڑی سے بڑی نعمت سے زیادہ قیمتی ہے۔قرآن مجید کی بکثرت تلاوت کرنے والے کی جنت میں تاج پوشی کی جائے گا۔ اللہ پاک ہم سب کو قرآن مجید کی تلاوت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔آمین یا رب العالمین