ایک حرف کی دس نیکیاں: قرآن
مجید فرقانِ حمید اللہ رب الانام عزوجل کا مبارک کلام ہے ، اس کا پڑھنا اور سننا
سنانا، سب ثواب کا کام ہے قرآن پاک کا ایک حرف پڑھنے پر دس نیکیاں کا ثواب ملتا
ہے۔چنانچہ خاتم المرسلین شفیع المذنبین رحمة اللعالمین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے
جو شخص کتاب اللہ کا ایک حرف پڑھے گا، اس کو ایک نیکی ملے گی جو دس کے برابر ہوگی،میں
یہ نہیں کہتا ”الم“ ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف، لام ایک حرف میم ایک حرف ہے۔(سنن
الترمذی ج ۴، ص ۱۷، حدیث، ۲۹۱۹)
انسان
میں کیا طاقت ہے جو رب کے کلام کے فضائل اور اس کے فوائد کو پوررے طور پر بیان
کرسکے ، مسلمانوں کی واقفیت کے لیے چند باتیں اس کے فضائل کے متعلق اورچند فائدے بیان
کیے جاتے ہیں، کلام کی فضیلت کلام کرنے
والے کی عظمت سے ہوتی ہے ایک بات فقیر بے نوا کے منہ سے نکلتی ہے اس کی طرف کوئی
دھیان بھی نہیں دیتا اور ایک بات کسی بادشاہ یا حکیم کے منہ سے نکلتی ہے تو اس کو
دنیا سے شائع کیا جاتا ہے اخباروں اور رسالوں میں اس کی اشاعت ہوتی ہے ۔ غر ض یہ
کہ کلام کی عظمت کا پتا کلام کرنے والے کی عظمت سے لگتا ہے، اسی فائدے کی بنا پر
اندازہ لگا لو کہ قرآن پاک ایسا معظم کلام ہے اس کی مثل کسی کا کلام نہیں ہوسکتا،
کیونکہ یہ خالق کا کلام ہے مثل مشہور ہے :کلام الملک ملک الکلام یعنی بادشاہ کا کلام کلاموں کا بادشاہ ہے۔
اس
کلامِ ربانی میں سارے علوم اور ساری حکمتیں موجود ہیں جس میں سے ہر شخص اپنی لیاقت
کے موافق حاصل کرتا ہے۔(مقدمہ تفسیر نعیمی ص ۲۳)
(1) تاج پہنایا جائے گا:جو شخص قرآن پڑھے اور اس پر
عمل کرے تو قیامت کے دن اس کے ماں باپ کو ایسا تاج پہنایا جائے گا جس کی چمک آفتاب
سے بڑھ کر ہوگی۔
(2) دل کی صفائی:قرآن پاک کی تلاوت اور موت کی یاد دل
کو اس طرح صاف کردیتی ہے جیسے ننگ آلود لوہے کو صیقل
(3)اللہ عزوجل کی رحمت:جو شخص قرآن پا ک کی تلاوت میں
اتنا مشغول ہو کہ کوئی دعا نامانگ سکے خداوند تعالیٰ اس کو مانگنے والے سے زیادہ دیتا
ہے۔
(4)شیطان سے حفاظت :حدیث شریف میں ہے جس گھر میں روزانہ
سورہ بقرہ پڑھی جائے وہ گھر شیطان سے محفوظ ر ہتا ہے، لہذا جنات کی بیماری سے بھی
دور رہے گا۔
(5)شفاعت کی خوشخبری :قیامت کے دن سورہ بقرہ اورآل
عمران ان لوگوں پر سایہ کریں گی اور ان کی شفاعت کریں گی جو دنیا میں قرآن پاک کی
تلاوت کے عادی تھے۔
(6)چوری سے حفاظت :جو شخص آیۃُ الکرسی صبح و شام اور سوتے وقت پڑھ لیا کرے تو
اس کا گھر ان شا اللہ عزوجل آگ کے لگنےاور چوری کے ہونے سے محفوظ رہے گا۔
(7) کبھی فاقہ نہ ہو :جو شخص ہر رات سورہ واقعہ پڑھا
کرے ان شا اللہ عزوجل اسے کبھی فاقہ نہ ہوگا۔
(8) خاتمہ بالخیر:سوتے وقت سورہ کافرون پڑھے گا ان شا اللہ عزوجل کفر سے محفوظ رہے
گا، یعنی اس کا (خاتمہ) خاتمہ بالخیر
ہوگا۔
(9)حاجتوں کا پورا ہونا :سورہ یسین اول دن میں ( دوسرے
پہلے ) پڑھنے کا عادی ہو تو اس کی حاجتیں پوری ہوتی ہیں۔
(10)تمام گناہوں کی بخشش :سورہ یسین شریف پڑھنے سے تمام
گناہ معاف ہوتے ہیں اور مشکلیں آسان ہوتی ہیں لہذا اس کو بیماروں پر پڑھو۔
(11) شفاعت کی خوشخبری :سورہ الم تنزیل پڑھنے وا جب
قبر میں پہنچتا ہے تو یہ سورہ اس طرح کی
شفاعت کرتی ہے کہ اے اللہ عزوجل اگر میں تیرا کلام ہوں تو اس کو بخش دے ورنہ تو
مجھے اپنی کتاب سے نکال دے اور میت کو اس طررح ڈھک لیتی ہے جیسے چڑیااپنے پروں سے
اپنے بچوں کو اور اسے عذاب سے بچاتی ہے۔
(12) جادو سے حفاظت:سورہ فلق اور سورہ الناس پڑھنے سے
آندھی اور اندھیری دور ہوتی ہے اور اس کا پابندی سے پڑھنے والا ان شا اللہ عزوجل
جادو سے محفوظ رہے گا۔