درود شريف کی فضيلت:خاتم المرسلین رحمت اللعالمین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا
فرمانِ دلنشین ہے، جس نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور رب تعالیٰ کی حمد بیان کی اور
پھر نبی پاک صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ
وسلَّم پر درود شریف پڑھ کر اپنے رب عزوجل سے مغفرت طلب
کی تو یقینا اس نے بھلائی کو اپنی جگہ سے
تلاش کرلیا۔
واہ کیا بات ہے عاشقِ قرآن کی :شیخ طریقت امیر اہلسنت اپنے رساے تلاوت کی فضیلت
صفحہ ۲ پر ایک عاشقِ قرآن کا واقعہ نقل فرماتے ہیں،
حضرت سیدنا ثابت بنانی قدس سرہ النورانی روانہ ایک بار ختم قران پاک فرماتے تھے،
آپ رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ ہمیشہ دن کو
روزہ رکھتے اور ساری رات قیام( عبادت )فرماتے جس مسجد سے گزر تے اس میں دو رکعت (تحیتہ المسجد) ضرور پڑھتے ، تحدیثِ
نعمت کے طور پر فرماتے میں نے جامع مسجد کے ہر ستون کے پاس قرآن پاک کا ختم اور
بارگاہِ الہی میں گریہ کیا ہے ، نماز اور تلاوتِ قرآن کے ساتھ آپ رحمہ اللہ علیہ
کو خصوصی محبت تھی، آپ رحمہ اللہ علیہ پر ایسا کرم ہوا کہ رشک آتا ہے چنانچہ وفات
کے بعد دورانِ تدفین اچانک اینٹ سرک کر اندر چلی گئی لوگ اینٹ اٹھانے کے لیے جھکے
تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ آپ قبر میں کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہے ہیں، آپ کے گھر
والوں سے جب معلوم کیا گیا تو شہزادی صاحبہ نے بتایا ، والدِ محترم علیہ الرحمہ
روزانہ دعا کرتے ۔تھے ۔ یا اللہ اگر تو
کسی کو وفات کے بعد قبر میں نماز پڑھنے کی سعادت عطا فرمائے تو مجھے بھی مشرف
فرمانا۔
منقول ہے ، جب بھی لوگ آپ کے مزار پرانوار سے
گزرتے تو قبر انور سی تلاوتِ قرآن کی آواز آرہی ہوتی۔
اللہ تعالیٰ کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے
ہماری مغفرت ہو۔ امین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
اس حکایت سے ہمیں اچھی زندگی گزارنے کے مدنی
پھول چننے کو ملتے ہیں، قرآن مجید، فرقانِ حمید اللہ رب الانام کا مبارک کلام ہے
اس کا پڑھنا، پرھانا اور سننا، سنانا، سب ثواب کا کام ہے، اس پر اسلام اور احکامِ
اسلام کا مدار ہے، اس میں تدبر انسان کو
خدا تک پہنچاتا ہے اور اس کی تلاوت کی تو کیا بات ہے کہ اس کے ایک ایک حرف کے بدلے
دس دس نیکیاں ملتی ہیں.
چنانچہ نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا
فرمانِ عالیشان ہے: جو شخص کتاب اللہ کا ایک حرف پڑھے گا اسے دس نیکیاں ملیں گی
یعنی ایک نیکی ملے گی جو دس کے برابر ہوگی، میں یہ نہیں کہتا الم ایک لفظ ہے
الف ایک حرف لام ایک حرف اور م ایک حرف ہے۔
تلاوت کی توفیق
دے دے الہی
گناہوں کی ہو دور دل سے سیاہی