کامیابی پانے ، اچھا ماحول
بنانے، سکون پانے کردار اچھا کرنے کے لیے بہت سے Rolls and regulation بنائے جاتے ہیں تاکہ عمل
کرکے کامیابی پائیں ان طریقوں کے مطابق زندگی گزاریں تاکہ سکون ملے، کردار اچھاہو
معاشرہ اچھا ہو ملک میں امن ہو۔ ہر شعبے میں قانون بنائے جاتے ہیں تا کہ مقصدپورا ہو، کچھ Training دی جاتی ہےاچھےطریقے
سکھائے جاتے ہیں
عقل مند انسان جب کچھ کرنے لگتا ہے تو
Roll`s آداب درست طریقے سکھاتا ہے، عمل کرتا ہی عقل مند افراد سے مشورہ کرتا ہے
تجربات سے فائدہ حاصل کرتا ہے، عوام میں جو عقل والے ہیں ان کی عقل کی جہاں انتہا
ہے End ہے اس سے بہت زياده بلند الله کے ولیوں کی عقل شروع ہوتی ہے اولیا اللہ سے بھی بہت
زیادہ انبیا کرام کی عقل مبارک ہے اور سب کی عقل جمع کی جائے تو بھی ہمارے پیارے آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی عقل مبارک ہے اب غور کیجئے کہ سنتِ مصطفی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ
وسلَّم میں
کیسے فوائد ہوں گے اس کی کتنی اہمیت ہے۔
آج کل
آئیڈیل بنانے میں بہت کلام کیا جاتا ہے
اس کے فوائد بیان ہوتے ہیں، سنو میرے اللہ نے سب عقل والوں کو عقل عطا فرمائی اور وہ اپنے پاک
کلام میں ہمارے لیے کیسے آئیڈل کو پسند فرماتا ہے۔ حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی زندگی میں ہمارے لیے بہترین
نمونہ ہے، صرف نمونہ نہیں صرف بہتر بھی نہیں بلکہ بہترین نمونہ ہے۔جب کہ آج جس کو
اہمیت دی جارہی ہے میری مراد سائنس جب اس
کی Researches اپنے End کو پہنچتی ہیں تحقیق کی تکمیل ہوتی تو بہت
بارہا ایسا ہوا کہ نتیجہ میں پیاری پیاری سنتِ حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ
وسلَّم سامنے آئی۔
شیخ طریقت امیر اہلسنت
حضرت علامہ مولانا ابوالبلال محمد الیاس عطار قادر ی رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے اپنی پیاری کتاب نماز کے حکام میں تحریر
فرمایا ایک ڈاکٹر نے اپنے مقالے میں یہ حیرت انگیز انکشاف کیا کہ میں نے ڈپریشن کے
چند مریضوں کے روزانہ پانچ بار منہ د ھولائے کچھ عرصے بعد ان کی بیماری کم ہوگئی، پھر ایسے
ہی مریضوں کے دوسرے گروپ کے روزانہ پانچ بار منہ اور پاؤں دھلوائے تو مرض میں بہت
افاقہ ہوگیا یہی ڈاکٹر اپنے مقالے کے آخر میں اعتراف کرتا ہے، مسلمانوں میں مایوسی
کا مرض کم پایا جاتا ہے کیونکہ وہ دن میں کئی مرتہ ہاتھ منہ اور پاؤں دھوتے (یعنی
وضو کرتے) ہیں
سنت اور بیماریوں سے حفاظت:
امریکن کونسل فار ہوئی کی
سرکردہ بیچرنے کیا خوب انکشاف کیا ہے، کہتی ہے مسلمانوں کو کسی قسم کے کیمیاوی لوشن کی حاجت نہیں
وضو سے انکا چہرہ دھل کر کئی بیماریوں سے محفوظ ہوجاتا ہے۔
اس جیسی اور بہت سی Descaschas جس ميں سنت مصطفی
صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی حکمتیں فوائد ظاہر ہوتے ہیں، یہ تو دنیا میں
فائدے آخرت میں اس کے فوائد بے شمار جتنی Researches ہوں کم اور جگہ بھی کم، لاکھ باتوں کی ایک بات
کیا ہے؟
جسے یہ ملا وہ تو کامیاب:
فرمان انکا جو بے
مثل ولا جواب آداب سکھانے والوں کو آداب سکھانے والے پیارے
آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ، کاش
توجہ سے پڑھیں جب اپنے پیارے کا ایس ایم
ایس آئے whatsapp آئے تحرير آئے
تو کیسے
توجہ دیتے ہیں تو غور کرلیجیے یہ فرمان تو
محبوبِ خدا کا ہے،کتنی توجہ سے پڑھنا چاہیے، سمجھنا چاہیے عمل کرنا چاہیے پڑھیے،
جس نے میری سنت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نےمجھ سے محبت کی وہ جنت
میں میرے ساتھ ہوگا۔
دنيا اور آخرت ميں کاميابی کا طریقہ کاش ہم سمجھیں اپنی جان پے رحم کریں پیارے آقا
کے بتائے ہوئے طریقوں پر چلیں، کامیابی سکون عزت راحت ملنے کا ایک نسخہ حضور صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت
پر عمل ان کی اتباع ہے۔