آقا کریم صلَّی
اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
فرمایا، جس نے میری سنت سے منہ موڑا وہ مجھ سے نہیں ، ایک اور جگہ ارشاد فرمایا جس
نے میری سنت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں
میرے ساتھ ہوگا۔
نبی رحمت،شفیع امت صلَّی اللہ
تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں میں بے شمار حکمتیں ہیں، آئیے سائنس کی
روشنی میں سنت کی حکمتیں ملاحظہ کرتے ہیں۔
پانی بیٹھ کر پینا سنت ہے او راس
کی حکمت یہ ہے کہ پانی دونوں گردوں میں جاتا ہے، کھڑے ہو کر پینے سے ایک گردے میں
جاتا ہے، جس سے دوسرا گردا فیل ہونے کا اندیشہ ہے۔
وضو کرنے کی 14 سنتیں ہیں، ان میں سے تین سنتیں ہیں، (۱) دونوں ہاتھ دھونا۔
(۲) کلی کرنا۔(۳) ناک میں پانی چڑھانا
اس کی حکمت یہ ہے کہ اگر پانی کا رنگ ، ذائقہ اور بو تبدیل ہو تو اس پانی
سے وضو درست نہیں۔ہاتھ دھونے سے پانی کا رنگ معلوم ہوگا، کلی کرنے سے پانی کا
ذائقہ معلوم ہوگا اور ناک میں پانی چڑھانے سے بو معلوم ہوگی، اب اگر پانی درست
ہوگا تو فرض ادا کریں گے یعنی چہرہ دھوئیں گے،
مسواک کرنا بھی آقا کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری سنت ہے۔مسواک کرنے کے بہت سے فضائل
ہیں، جن میں سے چند یہ ہیں، مسواک کرنے سے بلغم دور ہوتی ہے، مسواک عقل بڑھاتی ،
آنکھوں کو بینائی (روشنی) تیز کرتی ہے، سب سے بڑا فائدہ کہ اس سے اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے۔
سلام کرنا حضرت آدم علیہ السلام کی سنت ہے مصافحہ
کرنا سنتِ صحابہ علیہمُ
الرِّضوان اور سنتِ رسول ہے، ٹھہر ٹھہر کر بات کرنا بھی سنتِ
سرکار ہے جمعرات کو سفر کی ابتدا کرنا بھی سنت ہے ، آقا کریم علیہ السلام کا فرمان ہے۔ رات کو سفر کرو کیونکہ زمین لپیٹ دی جاتی ہے۔
سرمہ لگانا بھی ہمارے آقا کریم صلَّی اللہ تعالٰی
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری پیاری سنت ہے، اسلامی بھائیوں کے لیے
سر کے بیچ میں مانگ نکالنا بھی سنتِ رسول ہے، عمامہ شریف بھی ہمارے آقا کی پیاری
پیاری سنت ہے، عمامہ شریف باندھنے سے سر میں درد نہیں ہوتا۔
مہمان کو دروازے تک رخصت کرنا بھی ہمارے آقا کی پیاری پیاری سنت ہے، جمعہ
کے دن غسل کرنا نئے کپڑے پہننا، خوشبو لگانا، مسواک کرنا، بالوں میں تیل لگانا بھی سنتِ رسول ہے۔
محمد کی سنت کی الفت عطاکر
میں ہوجاؤں ان پر فدا یا الہی
میں سنتوں کی دھومیں مچاتار ہوں کاش
تو دیوانی ایسی بنا یا الہی
یا ربِ مصطفی ہمیں اپنے پیارے حبیب صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے سنتوں پر پابندی سے عمل کرنے کی توفیق
عطا فرما۔ امین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ
تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
نوٹ:یہ مضامین تحریری مقابلہ کے تحت لکھے گئے ہیں، تاکہ طلبہ و طالبات میں
تحریر کا شوق و جذبہ پیدا ہوا، کسی بھی خاص عمل کو سنّت قرار دینے کے لئے علمائے
اہل سنت سے رابطہ کیا جائے نیز مکتبۃ المدینہ کی کتاب”سنتیں اور آداب “ کا مطالعہ
کیا جائے۔