جب
مرد اور عورت شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں تو شریعت اسلامیہ کی جانب سے میاں
بیوی پر ایک دوسرے کے حقوق عائد ہوتے ہیں شادی شدہ اسلامی بہنوں کو چاہیے کہ شوہر
کے حقوق میں کمی نہ آنے دی اور ہمارے معاشرے میں اکثر دیکھا جاتا ہے کہ عورتیں
اپنے شوہر کو برا بھلا کہتی نظر آتی ہیں ان کی نافرمانی کرتی ہیں اور اکثر عورتیں
شوہر کی ناشکری کرتی ہیں اور ان کے احسان سے مکر جاتی ہیں اسلامی بہنوں کو چاہیے
کا شوہر کے حکم میں کمی نہ آنے دیں کیونکہ شوہر کی ناراضگی میں رب کی نافرمانی
پوشیدہ ہے ہمارے معاشرے میں یہ چیزیں بڑھتی جا رہی ہیں۔ بہت زیادہ احادیث مبارکہ
میں شوہر کی نافرمانی کرنے والوں کے متعلق وعید آئی ہے آئیے سنتے ہیں:
1۔️فرمان
مصطفی ﷺ: جو عورت اپنے گھر سے باہر جائے اور اس کے شوہر کو ناگوار ہو جب تک پلٹ
کرنہ آئے آسمان میں ہر فرشتہ اس پر لعنت کرے اور جن و آدمی کے سوا جس جس چیز پر
گزرے سب اس پر لعنت کریں۔ (معجم اوسط، 6/408، حدیث: 9231)
2۔ رسول
اللہ ﷺ نے فرمایا: اس عورت کی نماز اس کے سر سے آگے نہیں بڑھتی جو اپنے خاوند کی نافرمانی
کرے جب تک وہ اس(نافرمانی) سے باز نہ آجائے۔ (طبرانی کبیر، 3/136)
3۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اللہ پاک اس عورت کی طرف نظر رحمت نہیں فرمائے گا جو خاوند
کا شکریہ ادا نہیں کرتی حالانکہ یہ اس سے بے نیاز نہیں ہو سکتی۔ (الترغیب و الترہیب،
3/102، حدیث: 1944)
4۔
فرمان مصطفی ﷺ: جو مرد اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے اور بیوی انکار کر دے تو
خاوند اس پر رات ناراضگی کی حالت میں بسر کرے تو صبح ہونے تک فرشتے اس پر لعنت
کرتے ہیں۔ (بخاری، 3/462، حدیث: 5193)
5۔
حضرت عبداللہ بن عباس سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میں نے جہنم کو دیکھا
تو میں نے آج جیسا منظر کبھی نہیں دیکھا اور میں نے اس (جہنم) میں عورتوں کو مردوں
کی نسبت زیادہ پایا لوگوں نے پوچھا اے اللہ کے رسول وہ کیوں؟ آپ نے فرمایا: کہ ان
کے کفر کی وجہ سے کہا گیا کہ وہ اللہ کا کفر کرتی ہیں۔ آپ نے فرمایا:وہ خاوند کی
نافرمانی کرتی ہیں اور احسان فراموشی کرتی ہیں اگر ان میں سے کسی کے ساتھ زمانہ
بھر احسان کریں۔ پھر وہ اس میں کوئی ناگوار بات دیکھ لیں تو کہتی ہیں میں نے تجھ
میں کبھی خیر نہیں دیکھی۔ (بخاری، 14/15، حدیث: 29)
شوہر
کا مکان اور مال و سامان یہ سب شوہر کی امانتیں ہیں اور بیوی ان کی امین ہے اور
اگر جان بوجھ کے نقصان کر دیا تو عورت پر خیانت کا گناہ آئے گا اور آخرت کا عذاب
ہوگا۔ (جنتی زیور، ص51)
پیاری
پیاری اسلامی بہنو! ان احادیث یہ سبق ملتا ہے کہ شوہر کا حق بہت بڑا ہے اور عورت
پر انکی ادائیگی فرض ہے اللہ ہمیں صحیح معنوں میں ان کی حقوق کی پاسداری کرنے کی
توفیق عطا فرمائے اور ان کی نافرمانی سے بچائے۔آمین