شوہر کی اطاعت کریں، کیونکہ شوہر کی اطاعت کا حکم میرے رب نے فرمایا ہے اور شوہر کی نافرمانی کرنے والی عورت رب کے نزدیک نہایت ناپسند ہے: فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِّلْغَیْبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰهُؕ- (پ 5، النساء: 34) ترجمہ کنز الایمان: تو نیک بخت عورتیں ادب والیاں ہیں خاوند کے پیچھے حفاظت رکھتی ہیں جس طرح اللہ نے حفاظت کا حکم دیا ۔

احادیث مبارکہ:

1۔ اگر میں مخلوق میں سے کسی کے سامنے سجدہ یز ہونے کا حکم دیتا تو خواتین کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کو سجدہ کریں۔ (ابن ماجہ،2/411، حدیث: 1853)

2۔ دنیا میں جو کوئی عورت اپنے شوہر کو ستاتی ہے تو جنت میں موجود اس کی خوبصورت آنکھوں والی حور بیوی اس کی دنیوی بیوی سے کہتی ہے تیرا ستیاناس ہو اس کو مت ستا یہ تو تیرے پاس چند دن کا مہمان ہے اور جلد ہی تجھ سے جدا ہو کر ہمارے پاس جنت آنے والا ہے۔ (ترمذی، 2/392، حدیث: 1177)

3۔ جو عورت اپنے شوہر کی تابعدارومطیع ہو اس کے لیے پرندے ہوا میں استغفار کرتے ہیں مچھلیاں سمندر میں استغفار کرتیں ہیں اور فرشتے آسمان میں اس استغفار کرتے ہیں اور درندے جنگلوں میں استغفار کرتے ہیں۔

4۔ اگر عورت پانچ وقت نماز پڑھے اور رمضان المبارک کے روزے رکھے اور اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اور اپنے شوہر کی فرمانبرداری کرے تو قیامت کے دن اس سے کہا جائے گا تو جنت میں جس دروازے سے چاہو داخل ہو جاؤ۔ (مسند امام احمد، 1/406، حدیث: 1661)

5۔ اس عورت کی نماز اس کے سر سے آگے نہیں بڑھتی جو اپنے خاوند کی نافرمانی کرے جب تک وہ اس نافرمانی سے باز نہ آجائے۔ (طبرانی کبیر 3/36)

6۔ قسم اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے عورت اپنے ذمے اپنے اللہ کا حق اس وقت تک ادا نہیں کر سکتی جب تک وہ اپنے شوہر کا حق ادا نہ کر لے۔

اللہ پاک ہمیں سدا اپنی خوشنودی والے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں اپنی ناراضگی والے کاموں سے دور رکھے ہم پر سدا نظر رحمت فرمائے اور ہمیں ایمان پہ موت عطا فرمائے۔ آمین