اللہ پاک نے شوہروں کو بیویوں پر حاکم بنایا ہے اور بہت بڑی بزرگی دی ہے اس لیے ہر عورت پر لازم ہے کہ وہ اپنے شوہر کے کا حکم مانے اور خوشی خوشی اپنے شوہر کے ہر حکم کی تابعداری کرتے، کیونکہ اللہ پاک نے شوہر کا بہت بڑا حق بنایا ہے۔ یاد رکھو کہ اپنے شوہر کو راضی و خوش رکھنا بہت بڑی عبادت ہے اور شوہر کو ناخوش اور ناراض رکھنا بہت بڑا گناہ ہے۔

حدیث پاک میں ہے حضرت معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم میں سے کسی پر اس کی بیوی کا کیا حق ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: جب تم کھاؤ تو اسے بھی کھلاؤ جب تم پہنو تو ایسے بھی پہناؤ اُس سے بُرے لفظ نہ کہو اور اسے خود سے الگ نہ کرو مگر گھر کے اندر ہی۔ (ابو داود، 2/442، حدیث:2142)

عورت بغیر اپنے شوہر کی اجازت کے گھر سے باہر کہیں نہ جائے نہ اپنے رشتہ داروں کے گھر نہ کسی دوسرے کے گھر۔ عورت ہرگز کوئی ایسا کام نہ کرئے جو شوہر کو ناپسند ہو۔ اور سب سے بہترین بیوی وہ ہے جو اپنے شوہر کے تمام حقوق ادا کرنے میں کوئی کوتاہی نہ کرتے۔ حدیث پاک میں ہے: اگر میں خدا کے سوا کسی دوسرے کے لیے سجدہ کرنے کا حکم دیتا تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے شوہر کو سجدہ کیا کرے۔ (ترمذی، 2/386، حدیث: 1162)

شوہر کے ساتھ زندگی کیسے بسر کی جائے: یاد رکھو کہ میاں بیوی کا رشتہ ایک ایسا مضبوط تعلق ہے کہ ساری عمر اسی بندھن میں رہ کر زندگی بسر کرتی ہے۔ اگر میاں بیوی میں پورا پورا اتحاد اور ملاپ رہا تو اس سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں۔ اس زمانے میں میاں بیوی کے جھگڑوں کا فساد اس قدر زیادہ پھیل گیا ہے کہ ہزاروں مرد اور ہزاروں روں عورتیں اس بلا میں گرفتار ہیں۔ یہاں چند ایسی نصیحتیں درج ذیل ہیں۔ اگر میاں بیوی عمل کرے تو اُمید ہے کہ میاں بیوی کے جھگڑوں سے مسلم معاشرہ پاک ہو جائے۔

ہر عورت شوہر کے گھر میں قدم رکھتے ہی اپنے اوپر یہ لازم کرے وہ ہر وقت اور ہر حال میں اپنے شوہر کا دل اپنے ہاتھ میں لیے رہے اور اس کے اشاروں پر چلتی رہے اور کسی وقت اور کسی حال میں بھی شوہر کے حکم کی نافرمانی نہ کرے ہر عورت کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہر کے مزاج کو پہچان لے اور بغور دیکھتی رہے کہ اس کو کیا کیا چیزیں اور کون کون سی باتیں ناپسند ہیں اور وہ کن کن باتوں سے خوش اور کون سی باتوں سے ناراض ہوتا ہے اور وہ ہر کام شوہر کے مزاج کے مطابق کرے۔

رسول اللہ ﷺ نے عورتوں کو یہ بھی حکم دیا کہ اگر شوہر اپنی عورت کو یہ حکم دے کہ پیلے رنگ کے پہاڑ کو کالے رنگ کا بنا دے اور کالے رنگ کے پہاڑ کو سفید بنا دے تو عورت کو اپنے شوہر کا یہ حکم بھی بجا لانا چاہیے۔ (مسند امام احمد، 9/353، حدیث: 22525)