جس طرح شوہر کے اوپر بیوی کے حقوق ہیں اسی طرح بیوی
کے اوپر شوہر کے بھی کچھ حقو ق ہیں تاکہ ازدواجی زندگی خیر و سعادت کے ساتھ گزرے۔ بیوی
کے اوپر شوہر کا اہم ترین حق یہ ہے کہ اس کی اطاعت و فرمانبرداری کرے اللہ تعالیی
کا ارشاد ہے: فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِّلْغَیْبِ بِمَا حَفِظَ اللّٰهُؕ- (پ
5، النساء: 34) ترجمہ کنز العرفان: تو نیک عورتیں اطاعت کرنے والی اور انکی عدم
موجودگی میں اللہ کی حفاظت و توفیق سے حفاظت کرنے والی ہوتی ہیں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا
کہ عورت پر تمام لوگوں میں سے کس کا حق زیادہ ہے؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عورت
پر سب سے زیادہ حق اس کے شوہر کا ہے پھر حضرت عائشہ نے پوچھا مرد پر سب سے زیادہ
حق کس کا ہے؟ تو ارشاد فرمایا: مرد پر سب سے زیادہ حق اس کی ماں کا ہے۔
نیک عورت کی 6 نشانیاں:
(1)خاوند کی مدد گار۔
(2)اپنی عزت کی حفاظت کرنے والی۔
(3) نماز کی پابند۔
(4) شوہر کی فرمانبردار۔
(5) خوش اخلاق۔
(6) صبر اور شکر کرنے والی۔
رسول الله ﷺ نے ارشاد فرمایا: دنیا فائدہ اٹھانے کی
چیز ہے اور دنیا میں سب سے زیادہ فائدہ دینے والی چیز نیک بیوی ہے۔
ایک شخص اپنی بیٹی کو لے کر رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا
اور عرض کی: میری یہ بیٹی شادی کرنے ہی سے انکاری ہے تو آپ نے اس سے کہا اپنے باپ
کی فرماں برداری کرو اس نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ معبوث
فرمایا! میں اس وقت تک ہرگز شادی نہیں کروں گی جب تک آپ مجھے شوہر کے اپنی بیوی پر
جو حق بنتے ہیں وہ نہ بتا دیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: شوہر کا حق اپنی بیوی پر اتنا ہے
کہ اگر اس کے جسم پر کوئی ناسور ہو اور وہ بیوی اسے چاٹ لے یا اس کی ناک یا پیپ سے
خون نکل رہا ہو تو وہ بیوی اسے نگل جائے پھر بھی اس کا حق ادا نہیں ہوسکتا۔