اللہ عزوجل کی راہ میں شہید ہوجانا یہ جنت  میں لے جانے والے اعمال میں سے ایک بہت اعلیٰ اور اطمینان بخش عمل صالح ہے، قرآ ن مجید میں اللہ تعالیٰ نے شہید وں کے لیے جنت الفردوس میں ہمیشہ کی زندگی کی خوش خبری دی ہے، شہادت کے فضائل میں کئی حدیثیں لکھی ہوئی ہیں، جن میں ایک حدیث اور اس کی کچھ تشریح ، کو بغور پڑھ ئے اور اپنے اندر جوش جہاد اور شہاد ت کا جذبہ پیدا کریں۔

حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا کہ کہ اللہ تعالیٰ ان دو آدمیوں سے بہت خوش ہوجاتا ہے کہ ان میں سے ایک دوسرے کو قتل کردیتاہے، پھر وونوں جنت میں داخل ہوجاتے ہیں ایک اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہوئے قتل ہوجاتا ہے، پھر اللہ تعالی قاتل کی توبہ قبول فرمالیتا ہے اور پھر وہ بھی شہید ہوجاتا ہے ۔

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ اگر کسی کافر نے کسی مسلمان کو شہید کردیا تو شہید سے اللہ تعالیٰ خوش ہو کر اس کو جنت عطا فرمادے گا، پھر وہ کافر مسلمان ہوجائے گا اور وہ بھی کفار سے جہاد کرتے ہوئے شہید ہوجائے تو اس سے بھی اللہ تعالیٰ خوش ہو کراس کو جنت میں بھیج دے گا۔

اس طرح قاتل و مقتول دونوں جنت میں گئے اور دونوں سے خدا عزوجل خوش ہوگیا۔

یہ رتبہ بلند ملا جس کو مل گیا

ہر مدعی کے واسطے درو سن کہاں