ان اصولوں کے مطابق زندگى گزرے گى تو بہت سے فوائد حاصل ہوں گے۔
تقلىل کلام:
جب ہم کم بولىں گے تو بہت سى آفات سے محفوظ رہىں گےنجات کس مىں ہے؟ پىارے آقا علیہ السلام نے فرماىا جو چپ رہا اس نے نجات پائى، (ترمذى ، کتابہ فقہ القىاس ۴/۴۲۵۔ حدىث
۲۵۵۹)
ہونٹ بند رہنے مىں ہى سلامتى ہے، امام
جلال الدىن عبدالرحمن فرماتے ہىں اىک شاعر نے کہا جب تک تم اپنے ہونٹوں کو بند ھ رکھو
گے سلامت رہو گے اور اگر انہىں کھولنا ہو تو اچھى بات کرو، اتنا زىادہ مت بولو جس
پر تمہىں بُرا بھلا کہا جائے۔
اىک شاعر نے کىا خوب کہا :
رات کى تارىکى مىں جب تم فارغ اور پرسکون ہو تو دو رکعت نفل کو غنىمت جانو،
اور جب تم فضول گفتگو کرنا چاہو تو اس کى جگہ کوئى تسبىح کرلىا کرو، بے شک بعض جگہ
خاموش رہنا بولنے سے بہتر ہوتا ہے اگرچہ تم بہت اچھا بولتے ہو۔(منہاج العابدىن
صفحہ ۲۱۱)
انسان کے بولنے سے پہلے لفظ اس کے غلام ہوتے ہىں اور جب انسا الفاظ بول
دے تو وہ الفاظ کا غلام بن جاتا ہے اس لىے ہمىں سوچ سمجھ کر
گفتگو کرنى چاہىے۔
تقلىل منام :
اگر ہم کم سوئىں گے تو ہمارا وقت بھى ضائع نہیں ہوگا اور جو زىادہ سوتا ہے اس
کى عمر کم ہوتى ہے۔ حضرت عائشہ صدىقہ رضى اللہ
تعالىٰ عنہا نے فرماىا حضور علیہ السلام رات کے ابتدائى حصہ مىں آرام فرماتے اور شب کے آخرى حصہ مىں عبادت کرتے
تھے۔(شرح شمائل ترمذى ص۲۰۵)
ہمىں بھى پىارے آقا علیہ السلام کى کم سونے کى سنت کو اپنانا
چاہىے۔
تقلىل طعام :
اگر ہم کھائىں گے تو مختلف امراض سے محفوظ ہوجائىں گے کىونکہ جو زىادہ کھاتا
ہے وہ اپنا معدہ تباہ کرلىتا ہے۔
صحتىاب کون ؟
پىارے آقا علیہ الصلوة والسلام نے فرماىا روزہ رکھو صحتىاب ہوجاؤ
گے۔(فىضان رمضان ص ۱۰۶)
روزہ کم کھانے اور بھوکا رہنے کا نام ہے۔
بھوک کے فوائد :
بھوک سے مراد بالکل کھانا بند کردىنا نہىں بلکہ کم کھانا ہے۔
ہالىنڈ کا پادرى اىلف گال کا کہنا ہے
مىں نے شوگر دل اور معدے کے مرىضوں کو مسلسل ۳۰ دن روزے رکھوائے نتىجتا ً، شوگر
والوں کى شوگر کنٹرول ہوگئى دل کے مرىضوں کى گھبراہٹ اور سانس کا پھولنا کم ہو ا اور معدے کے مرىضوں کو سب سے
زىادہ فائدہ ہوا اىک ماہر نفسىات سگمنڈ فرائىنڈ ک کا بىان ہے :روزے سے جسمانى کھچاؤ ذہنى ڈپرىشن
اور نفسىاتى امراض کا خاتمہ ہوتاہے۔(فىضانِ رمضان ص۹۴۴)
حضرت سہىل علیہ الرحمۃ نے فرماىا پىٹ کو خالى رکھنا بھلائى ہے۔(منہاج
العابدىن ص ۲۱۳)
اللہ پاک ہمارى بىمارىوں سے حفاطت فرمائے اور پىارے آقا علیہ السلام کا دىدار عطا فرمائے۔
امین بجاہ
النبى الامى صلى اللہ تعالىٰ علیہ وسلم