آج ہر شخص امن و سکون اور سلامتى والى زندگى چاہتا
ہے لىکن انہىں اس کے حاصل کرنے کے طرىقے معلوم ہى نہىں ہوتے ، سلامتى حاصل کرنے کے
بہت سے طرىقے ہىں اس مىں سے تىن اصول ىہ ہىں۔ ۱۔ تقلىل طعام۔ (۲) تقلىل کلام۔(۳)
تقلىل منام
اب مىں آپ کو اس کے
فوائدے کے بارے مىں بتاتا ہوں۔
۱۔ تقلىل طعام:
تقلىل طعام کے معنى
ہىں کم کھانا ،اس سے مراد ضرورت سے زىادہ نہ کھانا اور دعوت سلامى کى اصطلاح مىں
پىٹ کا قفلِ مدىنہ کہتے ہىں، امىر اہلسنت نے اس موضوع پر کتاب ’’ پىٹ کا قفلِ
مدىنہ‘‘ لکھی جو ہمىں فىضانِ سنت سے جلد نمبر۱ مىں مل سکتی ہے، اور دىکھا گىا ہے
جو زىادہ کھاتا ہے وہ موٹاپے ، شوگر ، کولسٹرول اور دل کى خطرناک امراض مىں مبتلا
ہوجاتا ہے اور جو اس اصول پر عمل کرتا ہے وہ ان امراض سے محفوظ ہوتا ہے۔ زىادہ
کھانے سے عبادت صحىح طرىقے سے ادا نہىں کىاجاسکتى اور بوجھل پن پىدا ہوتا اور کم کھانے سے ان تمام باتوں سے بچا جا سکتا ہے مختصر تقلیل ِطعام کے اصول پر عمل کرکے ہمیں دنىا
اور آخرت کى بھلائىاں مل سکتى ہىں۔
۲۔ تقلىل کلام:
تقلىل کلام کے معنى
ہىں کم گفتگو کرنا، امىر اہلسنت نے ہمىں مدنى انعام دىا ہے کہ مہىنے مىں اىک مرتبہ خاموش شہزادہ پڑھ ىا سن لىں ہمىں اس
اصول پر عمل کرنے کا ذہن بنانا چاہیے ، کاروبارى لوگ اور مبلغىن کے لىے ىہ اصول
بہت ضرورى ہے کہ اگر انہوں نے ذراہ برابر غلط گفتگو کى تو ان سے دور ہوں گے جس
سے کاروبار اور دىن کى خدمت مىں بہت نقصان ہوتا ہے۔
۳۔ تقلىل منام:
تقلىل منام کے معنى
ہىں کم سونا، لىکن اتنا کم سونا بھى نہىں کہ کام کرنے کے قابل ہى نہ رہ سکىں ،
ىہاں پر کم سونے سے مراد جىسا کہ آج کل بہت سے لوگ پورى رات اور پورا دن
سوتے رہتے ہىں جس سے وہ کام نہىں کرتے اور گھر والے بھى پر ىشان ہوتے ہىں جب کہ کم
سونے والے اپنے بہت سے کام کرتے ہىں ، جىسے گھر کا، آفس کا، عبادت اور دىن کے لىے بھى بہت سے کام کرلىتے ہىں۔