ہم جس سے محبت کرتے ہیں ان کی ہر ادا کو ادا
کرتے ہیں ان سے بے پناہ محبت کرتے اور ان کے ہر حکم کی پیروی کرتے ہیں۔ صحابہ کرام
علیہم
الرضوان عشق رسول سے سرشار تھے
آپ صلی
اللہ علیہ وسلم کی ہر حکم پر سر
تسلیم خم کرتے ان کی کسی ادا کو دیکھتے تو فوراً اسے خود ادا کرنے کی کوشش کرتے
صحابہ کرام اور ان کے اتباعِ رسول کے کچھ واقعات پیش خدمت ہیں۔
امیر
المومنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی زندگی کا ہر لمحہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرتے ہوئے گزرا جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئی انداز سنتے یا دیکھتے تو فوراً اس
پر عمل کرتے تھے ۔
بڑھی
ہوئی آستینوں کو چھری سے کاٹ ڈالا:
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ امیر المومنین سیدناعمر
فاروق اعظم رضی
اللہ تعالی عنہ نے نئی قمیض
پہنی تو چھری منگوائی اور فرمایا اے بیٹے! اس کی لمبی آستینوں کو سرے سے پکڑ کر
کھینچو اور جہاں تک میری انگلیاں ہیں ان کے آگے سے کپڑا کاٹ دو۔
سیدناعبداللہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں: میں نے اس سے کاٹا تو وہ بالکل
سیدھا نہیں بلکہ اوپر نیچے سے کٹا میں نے عرض کیا بابا جان! اگر اسے قینچی سے کاٹا
جاتا تو بہتر رہتا ہے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے فرمایا بیٹا اسے ایسے ہی رہنے دو کیونکہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے ہی کرتے دیکھا تھا اس لیے میں نے
بھی چھری سے آستینیں کاٹ دیں ۔
آپ رضی اللہ تعالی عنہ کی آستین کاٹنے کے بعد کُرتے کی یہ حالت تھی
کہ بعض دھاگے باہر نکل گئے اور آپ رضی اللہ تعالی عنہ کے قدموں کو چوم رہے تھے۔
(مستدرک حاکم،
کتاب اللباس ج5،ص275)
سبحان اللہ!
حضرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کا عشق رسول مرحبا!!! کہ اتباع رسول میں آپ رضی اللہ عنہ نے نئے لباس کی آستینیں کاٹ دیں اور غلط
کٹنے کی وجہ سے اسے پہننے میں کسی قسم کی شرم محسوس نہ کی۔
واہ سبحان
اللہ مرحبا!کہ سنت رسول پر عمل
کا جذبہ آپ رضی
اللہ عنہ کے اندر کوٹ کوٹ کر
بھرا ہوا تھا۔
اللہ کریم ہمیں بھی سنتوں کا پیکر بنائے اور ہر
کام اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم
کی اتباع کرتے ہوئے بجا لانے کی توفیق عطا فرمائے ۔