حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی
دیکھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے نکال کر پھینک دیا اور فرمایا: کیا تم میں سے کوئی چاہتا ہے کہ آگ
کا انگارہ اپنے ہاتھ میں ڈالے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جانے کے بعد کسی نے اس سے کہا کہ اپنی
انگوٹھی اٹھا اور بیچ کر اس سے فائدہ حاصل کر اس نے جواب دیا کہ اللہ کی قسم! میں اسے کبھی نہیں لے سکتا جب رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے اسے پھینک
دیا تو میں اسے کیسے لے سکتا ہوں؟
(مشکوۃ، کتاب
اللباس،باب الخاتم ،الفصل الاول ،الحدیث 4285)
حضرت صدیق اکبر رضی اللہ
تعالی عنہ کی
آخری تمنا:
امیرالمومنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنی وفات سے صرف چند گھنٹے قبل ام
المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا
سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کفن کے کتنے کپڑے تھے اور آپ کی وفات کس دن ہوئی ؟اس
سوال کی وجہ یہ تھی کہ حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی یہ آخری تمنا تھی کہ ان کی زندگی کے ساتھ
ساتھ ان کے آخری تمام معاملات بھی حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی مبارک سنتوں کے مطابق ادا کیے جائیں آپ کی خواہش تھی
کہ مرنے کے بعد بھی مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی نصیب ہو جائے ۔(صحیح بخاری، کتاب الجنائز، باب
موت یوم الاثنین، الحدیث 387،ج1، ص 468)