اللہ تعالیٰ نے اپنے
رسول حضرت محمد صلی اللّٰه علیہ وسلم کو
تمام رسولوں کا سردار اور دین اسلام کو کامل دین بنایا اور اس دین کے حاملین کو
تمام لوگوں کے درمیان منتخب فرمایا، وہ تھے رسول
اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم کے صحابہ کرام۔ یہ وہ اصحاب تھے جو
حضور صلی اللّٰه علیہ وسلم پر
ایمان لائے اور انھوں نے آپ کی تصدیق کی جبکہ دوسرے لوگ آپ کو جھٹلا رہے تھے۔
صحابہ کرام نے ہر مشکل گھڑی میں نبی اکرم صلی
اللّٰه علیہ وسلم کا ساتھ دیا۔ وہ امت مسلمہ کے افضل ترین افراد ہیں، ان کا
مقام بلند اور مرتبہ نہایت عالی ہے۔ اللّٰه تعالیٰ نے
قرآن مجید میں ان کے اوصاف بیان کئے ہیں اور ان کی تعریف فرمائی ہے۔
فضائل صحابہ اور قرآن مجید:
اے نبی (غیب کی خبر دینے والے!) آپ کے لیے اللّٰه کافی ہے اور آپ کے پیروکار
مومن۔(کافی ہیں) (القرآن:64/8)
اور سبقت والے پہلے مہاجرین، انصار اور جنھوں نے اخلاص کے ساتھ
ان کی پیروی کی، اللّٰه تعالیٰ ان سے راضی
ہوا اور وہ اللّٰه سے راضی،
اور ان کے لیے باغات تیار کیئے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں ہمیشہ ہمیشہ اس میں رہیں
گے، اور یہ عظیم کامیابی ہے۔(القرآن:89،88/9)
• وہ جنھوں نے اللّٰه اور
رسول کے حکم کی تعمیل کی بعد اس کے کہ انہیں زخم لاحق ہو چکا تھا ان میں نیکوکاروں
کے لئے عظیم اجر ہے۔ (القرآن:172/8)
•وہ لوگ جو ایمان لائے، ہجرت کی اور اللّٰه کی
راہ میں جہاد کیا اور وہ لوگ جنھوں نے پناہ دی اور امداد کی، وہی سچے ایمان والے
ہیں، ان کے لیے مغفرت اور عزت والا رزق ہے
۔ (القرآن:74/8)
رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم نے
عزت و شرافت کا اظہار کرنے کے لیے ان کی محبت و تعظیم پر ابھارا جیسے کہ احادیث
مبارکہ میں واقع ہے۔
فضائل صحابہ اور احادیث مبارکہ:
• نبی کریم صلی اللّٰه
علیہ وسلم نے فرمایا:”، اللّٰه تعالیٰ سے
محبت رکھو، کیونکہ وہ تمہیں بطور غذا نعمتیں عطا فرماتا ہے، اور اللّٰه تعالی کی محبت کی بنا پر مجھ سے محبت رکھو
اور میری محبت کی بنا پر اہل بیت سے محبت رکھو۔) ابن ماجہ:13/2(
• نبی اکرم صلی اللّٰه
علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی اولاد کو تین خصلتوں کی تعلیم دو۔ (1) اپنے
نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وسلم کی
محبت (2) نبی اکرم صلی اللّٰه علیہ وسلم کے
اہل بیت کی محبت (3) قرآن مجید کی تلاوت“۔ )الترمذی:219/2)
• نبی اکرم صلی اللّٰه
علیہ وسلم نے فرمایا:”تمہارے درمیان ہمارے اہل بیت کی مثال حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کی ہے جو اس میں سوار ہوا
نجات پا گیا اور جو سوار نہیں ہوا غرق ہو گیا۔)الطبرانی
فی الکبیر:66/3 2679)
• رسول اللّٰه صلی اللّٰه
علیہ وسلم نے فرمایا:”ہمارے صحابہ کرام کی عزت کرو کہ وہ تمہارے بہترین
افراد ہیں، پھر وہ جو ان کے ساتھ متصل ہوں گے، پھر وہ جو ان کے ساتھ متصل ہوں گے۔) المنصف:341/11(20710)
اللّٰه تعالیٰ سے دعا ہے
کہ وہ ہمیں صحابہ کرام رضی اللّٰه عنھم کی
محبت عطا فرمائے اور ان کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے کی توفیق دے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ
النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ
جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں