صحابہ کرام کے فضائل
صحابۂ کرام کی تعریف کر تے ہوئے مفسر شہیر حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان
علیہم
الرحمۃ الحنان فرماتے ہیں: شریعت میں صحابی وہ انسان ہے جو ہوش و ایمان
کی حالت میں حضور انور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو دیکھے یا صحبت میں حاضر ہو اور ایمان پراس کا خاتمہ ہو جاوے۔(مراة المناجیع ج ۸، ص ۳۳۴)
صحابہ وہ صحابہ جن کی
ہر صبح عید ہوتی تھی
خدا کا قرب حاصل تھا نبی
کی دید ہوتی تھیْ
ان نفوس قدسیہ کی فضیلت میں قرآن پاک میں جا بجا آیات
مبارکہ وارد ہوئی ہیں جن میں ان کے حسن عمل ، حسن اخلاق اور حسن ایمان کا تذکرہ
ہے، دنیا میں ہی مغفرت اور انعامات اخروی کا مژدہ سنایا گیا ہے۔فرمانِ خدائے
ذوالجلال ہے: اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُؤْمِنُوْنَ حَقًّاؕ-لَهُمْ دَرَجٰتٌ عِنْدَ
رَبِّهِمْ وَ مَغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌۚ(۴) تَرجَمۂ
کنز الایمان:یہی
سچے مسلمان ہیں ان کے لیے درجے ہیں ان کے رب کے پاس اور بخشش ہے اور عزت کی روزی (الانفال
، 4)
ارشاد ربانی ہے: رَضِیَ
اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ تَحْتَهَا
الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ، تَرجَمۂ کنز
الایمان:اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے
راضی اور ان کے لیے تیار کر رکھے ہیں باغ جن کے نیچے نہریں بہیں ہمیشہ ہمیشہ ان
میں رہیں یہی بڑی کامیابی ہے۔(التوبہ : 100)
نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا فرمان ہے: اللہ نے میرے صحابہ رضی اللہ عنہم کو نبیوں اور رسولوں علیہم الصلوة والسلام کے علاوہ تمام جہانوں پر فضیلت عطا فرمائی۔(مجمع الزوائد کتاب المناقب باب ماجا فی اصحابہ رسولُ
اللہ 9/736 ، حدیث 16383 )
نمایاں ہیں اسلام کے
گلستان میں
ہر اک گل پہ رنگ بہا
ر صحابہ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے صحابہ کی فضلت بیان کرتے ہوئے فرمایا جو شخص راہِ راست پر چلنا چاہتا ہے
اسے چاہیے کہ ان لوگوں کے راستے پر چلے اور ان کی پیروی کرے جو اس جہاں سے گزر
گئے، یہ لوگ رسول کریم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ ہیں اور یہ حضرات امت میں سب سے زیادہ افضل ہیں ان کے دل نیکوکار ان کا علم سب
سے زیادہ گہرا ، ان کے اعمال تکلف سے خالی جنہیں اللہ نے اپنے نبی کی رفاقت، صحبت،اور خدمت دین کے لیے چنا ان کا
فضل پہنچانو ان کے آثار کی پیروی کرو ، ان کے اخلاق
اور سیرت اختیار کرو، یہ لوگ درست راہ پر قائم تھے۔
خلافت امامت ولایت کرامت
ہر اک فضل پر اقتدار
صحابہ
یاد رہے کہ اہل سنت و
جماعت کا اجماع ہے کہ مرسلین ملائکہ و رسل و انبیا علیہم
السلام کے بعد خلفا اربعہ رضوان
اللہ تعالیٰ علیہم تمام مخلوق سے افضل ہیں خلفائے راشدین کے بعد بقیہ عشرہ مبشرہ ، حضرات حسنین
و اصحاب بدر و اصحاب بیعۃ الرضوان کے لیے افضلیت ہے اور یہ سب قطعی جنتی ہیں ۔
ہر صحابی نبی جنتی
جنتی
سب صحابہ سے ہمیں تو پیار
ہے
ان شا اللہ دو جہاں میں اپنا بیڑا پار ہے
نوٹ: یہ مضامین نئے لکھاریوں کے ہیں۔حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلفین کی ہےادارہ اس کا ذمہ دار نہیں