رسول اللہ نے کس کس جانور
کا گوشت تناول فرمایاازبنت محمد اسماعیل عطاریہ
(منظور کالونی، کراچی)
یٰۤاَیُّهَا
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَ اشْكُرُوْا
لِلّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ(۱۷۲)۔
ترجمہء کنز
الایمان:"اے ایمان والو! کھاؤ ہماری دی ہوئی سُتھری چیزیں اور اللہ کا احسان
مانو، اگر تم اسی کو پوجتےہو۔"(پارہ 2، البقرہ:172)
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدس زندگی چونکہ بالکل
ہی زاہدانہ اور صبر و قناعت کا مکمل نمونہ ہے، اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی لذیذ اور پُر تکلف کھانوں کی خواہش ہی نہیں فرمائی۔(سیرت مصطفی، ص585)
اللہ پاک کے محبوب، دانائے غیوب، سرورِکائنات صلی اللہ
علیہ وسلم کو کھانوں میں سب سے زیادہ گوشت
پسند تھا۔"(دین و دنیا کی انوکھی
باتیں، صفحہ 417)
" رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے درج ذیل جانوروں
کا گوشت تناول فرمایا، اُونٹوں، بھیڑیوں، مرغیوں، سرخالیوں، حماروحشی، خرگوش اور سمندر کے جانوروں کا گوشت۔"
· بکری کا گوشت:نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
بکری کا گوشت پیش کیا جاتا، جب اس کا بازو
پیش کیا جاتا تو حضور نبی کریم صلی اللہ
علیہ وسلم اسے بہت پسند فرماتے۔
· مرغی کا گوشت:حضرت ابن ِعمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ
سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی مرغی کو کھانے کا ارادہ فرماتے، تو پہلے اس کو پکڑ کر چند روز باندھے رکھتے، پھر ذبح کرکے اسے تناول فرماتے۔
· خرگوش کا گوشت :حضرت عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں کہ حضورِ اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک خرگوش بطورِ ہدیہ پیش کیا گیا، میں اس وقت سو رہی تھی، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے اس
کی ایک ران چھپا کر رکھ دی، جب جاگی تو
حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کھانے کے لئے دی۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ اللہ پاک ہمیں حضور پاک صلی اللہ
علیہ وسلم کی سُنت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور سُنت کے مطابق کھانا کھانے کی
توفیق عطا فرمائے۔آمین