اللہ تعالی نے قرآنِ کریم میں ارشاد فرمایا :وَ مَنْ أَحْيَاهَا فَكَانَمَا أَحْيَا النَّاسَ جَمِيعًا جس نے کسی کو زندگی بخشی اس نے گویا انسانوں کو زندہ کیا :-امام جعفر صادق اس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ زندہ کرنے سے مراد ظاہری حیات و زندگی نہیں ہے بلکہ یہاں زندہ کرنے سے مراد تربیت انسان ہے ایک مردہ انسان کو زندہ کرنے کا مقصد اسے گمراہی سے ہدایت کی طرف لے آنا اور اس کی تربیت کرنا اسی وجہ سے اللہ تعالی نے انبیاء کی بعثت کا مقصد انسانوں کی تربیت اور ھدآیت قرار دیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں ارشاد فرمایا :-

كَمَا أَرْسَلْنَا فِيكُمْ رَسُولًا مِنْكُمْ يَتْلُوا عَلَيْكُمْ ايْتِنَا وَيُزَكِّيْكُمْ وَيُعَلِّمُكُمُ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَ يُعَلِّمُكُمْ مَّا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ :ترجمہ کنز العرفان : جیسا کہ ہم نے تمہارے درمیان تم میں سے ایک رسول بھیجا جو تم پر ہماری آیتیں تلاوت فرماتا ہے اور تمہیں پاک کرتا اور تمہیں کتاب اور پختہ علم سکھاتا ہے اور تمہیں وہ تعلیم فرماتا ہے جو تمہیں معلوم نہیں تھا :-

(1) انسان دو نفع مند چیزیں ناپسند کرتا ہے : وَعَنْ مَحْمُودِ بْنِ لَبِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ : اثْنَتَانِ يَكْرَهُهُمَا ابْنُ آدَمَ : يَكْرَهُ الْمَوْتَ وَالْمَوْتُ خَيْرٌ لِلْمُؤْمِنِ مِنَ الْفِتْنَةِ، وَيَكْرَهُ قِلَّةَ الْمَالِ وَقِلَّةُ الْمَالِ أَقَلُّ لِلْحِسَابِ : حضرت محمود ابن لبید سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دو چیزیں ہیں جنہیں انسان ناپسند کرتا ہے ، وہ موت کو نا پسند کرتا ہے حالانکہ موت مؤمن کے لیے فتنے سے بہتر ہے اور مال کی کمی کو نا پسند کرتا ہے حالانکہ مال کی کمی حساب کو کم کر دے گی ۔ مرآۃ المناجیح شرح مشكوة المصابیح ج(7) حدیث (5251)

(2) حرص سے اجتناب : وَعَنْ انس قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم : "يَهْرَمُ ابْنُ آدَمَ وَيَشِبُّ مِنْهُ اثْنَانِ : الْحِرْصُ عَلَى الْمَالِ، وَالْحِرْصُ عَلَى الْعُمُرِ۔