خدائے رحمن کے کروڑ ہا کروڑ احسان کہ اس نے ہمیں ماہِ مضان
جیسی عظیم الشان نعمت سے نوازا ہے۔ ماہِ رمضان کے فیضان کے تو کیا کہنے! اس کی تو ہر
گھڑی رحمت بھری ہے۔1۔ نزولِ قرآن کریم:رمضان المبارک کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ خدائے
کریم نے اس مہینے میں قرآنِ کریم نازل فرمایا:( فیضان ِرمضان، صفحہ نمبر 22)
تجھ پہ صدقے جاؤں رمضان تو عظیم الشان ہے تجھ
میں نازل حق تعالیٰ نے کیا قرآن ہے (وسائل بخشش صفحہ نمبر 755)
2۔ شبِ قدر:نبیِ کریم، خاتم المرسلین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:بے شک اللہ پاک نے میری امت کو لیلۃ القدر عطا کی اور یہ رات تم سے
پہلے کسی امت کو عطا نہیں ہوئی۔( فیضانِ رمضان،
صفحہ 182،183)
لیلۃ القدر میں مطلع الفجر حق مانگ
کی استقامت پہ لاکھوں سلام(حدائق بخشش ، ص
299)
3۔ جس کا حساب نہیں:رمضان المبارک کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ رمضان کے کھانے
پینے یعنی کہ سحری اور افطاری کاحساب نہیں ہوگا۔( فیضانِ رمضان، صفحہ نمبر 29) 4 ۔سب سے بڑھ کر
سخی:رسولِ
کریم صلی اللہُ علیہ
واٰلہٖ وسلم خصوصاً رمضان میں بہت زیادہ سخاوت فرماتے۔( کتاب : فیضانِ رمضان،
ص نمبر39)
ہاتھ اٹھا کر ایک ٹکڑا اے کریم ہیں
سخی کے مال میں حق دار ہم(حدائق بخشش ،
صفحہ نمبر 83)
5۔ جنت سجائی جاتی ہے:فرمانِ مصطفٰے صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم:بے شک جنت سال کے شروع سے اگلے سال تک رمضان المبارک کے لیے سجائی جاتی ہے۔