21 رجب المرجب, 1446 ہجری
رمضان المبارک ایک بھٹی ہے جیسے کہ
بھٹی گندے لوہے کو صاف اور صاف لوہے کی مشین کا پرزہ بنا کر قیمتی کردیتی ہے اور
سونے کو زیور بنا کر استعمال کے لائق کردیتی ہے ایسے ہی ماہِ رمضان گنہگاروں
کو پاک کرتا ہے اور نیک لوگوں کے درجے
بڑھاتا ہے ۔ 2۔ رمضان میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گنا ملتا ہے۔3۔بعض علمائے
کرام فرماتے ہیں:جو رمضان المبارک میں مرجائے اس سے سوالاتِ قبر بھی نہیں ہوتے۔4۔
رمضان کے کھانے پینے کا حساب نہیں۔5۔قیامت میں رمضان و قرآنِ پاک روزہ دار کی
شفاعت کریں گے۔ رمضان تو کہے گا:مولا ! میں نے اسے دن میں کھانے پینے سے روکا تھا
اورقرآنِ پاک عرض کرے گا: یارب! میں نے
اسے رات میں تلاوت ، تراویح کے ذریعے سونے سے روکا۔ فیضام
رمضان،ص27تا29