دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس نے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے اصولوں و قوانین مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ مرد و عورت کے لیے ایسی صفات کو بھی بیان فرمایا جس پر عمل کر کے وہ اپنے اخلاق اور کردار کو نکھار سکتے ہیں۔ قرآن پاک میں بیان کی گئیں مؤمنہ عورتوں کی صفات میں سے 8یہ ہیں:

(1)مؤمنہ عورتوں کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ اور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ہر حکم کی فرمانبرداری کرتی ہیں، جیسے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: (وَالْقٰنِتٰتِ)ترجمہ کنز الایمان: فرمانبرداری کرنے والیاں۔(پ22، الاحزاب:35)

(2)مومنہ عورتوں کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہمیشہ سچ بولتی ہیں، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: (وَالصّٰدِقٰتِ)ترجمہ کنز الایمان: سچ بولنے والیاں۔

(3)مومنہ عورتوں کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہمیشہ ہر حال میں صبر کرتی ہیں، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: (وَ الصّٰبِرٰتِ)ترجمہ کنز الایمان: صبر کرنے والیاں۔

(4)مومنہ عورتوں کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ وہ عاجزی و انکساری اختیار کرتی ہیں، جیسے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: (وَالْخٰشِعٰتِ)ترجمہ کنز الایمان: عاجزی کرنے والیاں۔

(5)مومنہ عورتوں کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے صدقہ و خیرات کرتی ہیں، جیسے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: (وَ الْمُتَصَدِّقٰتِ)ترجمہ کنز الایمان: خیرات کرنے والیاں۔

(6)مومنہ عورتوں کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے روزے رکھتی ہیں، جیسے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: وَالصّٰٓىٕمٰتِ ترجمہ کنز الایمان: روزہ رکھنے والیاں۔

(7)مومنہ عورتوں کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہمیشہ اپنی یارسائی کی حفاظت کرتی ہیں، جیسے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: (وَ الْحٰفِظٰتِ)ترجمہ کنز الایمان: اپنی پارسائی کی حفاظت کرنے والیاں۔

(8)مومنہ عورتوں کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ وہ ہمیشہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کو بہت یاد کرتی ہیں، جیسے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: (وَّ الذّٰكِرٰتِ)ترجمہ کنز الایمان: اللہ کو بہت یاد کرنے والیاں(پ22، الاحزاب:35)

الله عزوجل نے ان سب کے لئے بخشش و بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔