اسلام
ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس نے دنیا و آخرت میں سرخروئی و کامیابی حاصل کرنے کے لئے
اصول و قوانین مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمان مرد و عورت کی صفات کو بیان فرمایا
جن کو اپنا کروہ معاشرے کے بااخلاق و باکردار فرد بن جاتے ہیں۔ قراٰن کریم میں
مؤمنہ عورتوں کی کئی صفات کا ذکر ملتا ہے جن میں سے10صفات ملاحظہ فرمائیں:
1۔ وَ الْقٰنِتٰتِ: فرماں برداری کرنے
والیاں
2۔وَ الصّٰدِقٰتِ : سچ بولنے والیا
3۔ وَ الصّٰبِرٰتِ: صبر کرنے والیاں
4۔وَ الْخٰشِعٰتِ :
عاجزی کرنے والیاں
5۔ وَ الْمُتَصَدِّقٰتِ : صدقہ و خیرات کرنے والیاں
6۔ وَ الصّٰٓىٕمٰتِ: روزے رکھنے والیاں
7۔ وَ الْحٰفِظٰتِ: شرم گاہ کی حفاظت
رکھنے والیاں
8۔ وَّ الذّٰكِرٰتِ: اللہ کا کرنے والیاں
9 اَقِمْنَ الصَّلٰوةَ : نماز کی پابندی کرنے
والیاں
10 وَ اَطِعْنَ اللّٰهَ وَ
رَسُوْلَهٗؕ- : اللہ پاک اور اس کے رسول کے حکم
پر عمل کرنے والیاں
خلاصۂ
کلام یہ ہے کہ جو عورتیں اسلام،ایمان اور طاعت میں، قول اور فعل کے سچا ہونے میں،
صبر، عاجزی و انکساری اور صدقہ و خیرات کرنے میں، روزہ رکھنے اور اپنی عفت و
پارسائی کی حفاظت کرنے میں اور کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے میں مردوں کے
ساتھ ہیں،تو ایسی عورتوں کے لئے اللہ تعالیٰ نے ان کے اعمال کی جزا کے طور پر بخشش
اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔(ابو سعود، الاحزاب، تحت الآیۃ:35، 4/321،
مدارک، الاحزاب، تحت الآیۃ:35، ص941، خازن، الاحزاب، تحت الآیۃ:35، 3/500
ملتقطا)