علی
اکبر(درجہ رابعہ جامعۃُ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھو کی لاہور، پاکستان)
قرآن
پاک اللہ تعالیٰ کی بلند مرتبے والی کتاب ہے، جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے
آخری نبی جناب محمد مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر نازل فرمائی، اللہ
تعالیٰ نے اس کتاب میں اپنے انبیاء، اولیاء اور مسلمانوں اور مؤمنہ عورتوں کی صفات
کے ساتھ ساتھ ہر چیز کا بیان فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں مؤمنہ عورتوں
کی جو صفات بیان فرمائی ہیں اُن میں سے کچھ یہ ہیں:
اللہ کو یاد کرنے والیاں: وَ الذّٰكِرِیْنَ اللّٰهَ كَثِیْرًا وَّ الذّٰكِرٰتِۙ- اللہ
کو بہت یاد کرنے والے اور یاد کرنے والیاں۔
صبر کرنے والیاں: وَ الصّٰبِرِیْنَ وَ الصّٰبِرٰتِ صبر کرنے والے اور صبر کرنے
والیاں۔
صدقہ کرنے والیاں: وَ الْمُتَصَدِّقِیْنَ وَ الْمُتَصَدِّقٰتِ خیرات کرنے
والے اور خیرات کرنے والیاں۔
عاجزی کرنے والیاں: وَ الْخٰشِعِیْنَ وَ الْخٰشِعٰتِ عاجزی کرنے والے اور عاجزی کرنے
والیاں۔
روزہ رکھنے والیاں: وَ الصَّآىٕمِیْنَ وَ الصّٰٓىٕمٰتِ روز رکھنے والے اور روز رکھنے
والیاں۔
شرم گاہ کی حفاظت کرنے والیاں: وَ الْحٰفِظِیْنَ فُرُوْجَهُمْ وَ الْحٰفِظٰتِ اپنی
شرم گاہ کی حفاظت کرنے والے اور حفاظت کرنے والیاں۔
وَ الْقٰنِتِیْنَ وَ الْقٰنِتٰتِ: فرماں بردار مرد اور فرماں بردار عورتیں۔
وَ الصّٰدِقِیْنَ وَ الصّٰدِقٰتِ: سچی عورتیں اور سچے مرد اور سچی عورتیں۔(پ22، الاحزاب،آیت: 35)