نام و نسب: آپ علیہ السّلام کا مبارک نام داؤد “ اور نسب نامہ یہ ہے : داؤد بن ایشا بن عوید بن عابر بن سلمون بن نحشون بن عویناذب بن ارم بن حصرون بن فارص بن یہودابن حضرت یعقوب بن حضرت اسحاق بن حضرت ابراہیم علیہم السّلام ۔

زبور شریف: زبور شریف وہ آسمانی کتاب ہیں جو اللہ پاک نے حضرت داؤد علیہ السّلام پر نازل فرمائی۔ ارشادِ باری تعالٰی ہے:﴿ وَ اٰتَیْنَا دَاوٗدَ زَبُوْرًا(۵۵)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور ہم نے داؤد کو زبور عطا فرمائی۔(پ15، بنٓی اسرآءیل:55) آپ علیہ السلام کے چند مزید اوصاف جانئے:

(1) حضور اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں کہ حضرت داؤد علیہ السّلام بہت عبادت گزار انسان تھے۔ (2) حضرت داؤد علیہ السّلام عبادت و ریاضیت میں بھی اعلیٰ مقام رکھتے تھے (3) حضرت داؤد علیہ السّلام بہت زیادہ خوفِ خدا رکھنے والے تھے۔ (4) حضرت داؤد علیہ السّلام خشیتِ الہی میں مبتلا رہنے والے تھے۔ (5) حضرت داؤد علیہ السّلام خوفِ خدا میں غور و فکر رکھنے والے تھے (6) حضرت داؤد علیہ السّلام عاجزی اور انکساری رکھنے والے تھے (7) عاجزی اور انکساری حضرت داؤد علیہ السّلام کا ایک خاص حصہ تھی (8) قراٰنِ پاک میں بھی حضرت داؤد علیہ السّلام کے کچھ اوصاف بیان ہوئے ہیں:(1) وہ عبادت پر بہت قوت والے تھے (3) اپنے رب کی طرف بہت رجوع کرنے والے تھے:﴿وَ اذْكُرْ عَبْدَنَا دَاوٗدَ ذَا الْاَیْدِۚ-اِنَّهٗۤ اَوَّابٌ(۱۷)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: اور ہمارے نعمتوں والے بندے داؤد کو یاد کرو بیشک وہ بڑا رجوع کرنے والا ہے۔(پ23،صٓ:17)

(9) نیک اعمال کے ساتھ ساتھ حضرت داؤد علیہ السّلام سنت سیرت انبیا کے مطابق ہمیشہ حلال اور طیب چیزیں کھاتے پیتے اور اس کا خاص اہتمام فرماتے تھے (10) آپ علیہ السّلام بہت خوبصورت تھے (11) آپ علیہ السّلام سرخ چہر ے والے تھے۔ (13) نرم اور ملائم بالوں والے تھے (13) سفید جسم والے (14) اور طویل داڑھی والے تھے۔ (15) جسمانی خوبصورتی کے ساتھ آپ کی آواز بھی بہت دلکش تھی(16) جب حضرت داؤد علیہ السّلام ترنم کے ساتھ زبور شریف کی تلاوت کرتے تو پرندے ہوا میں ٹھہر کر آپ کی آواز کے ساتھ آواز نکالتے اور تسبیح کرتے تھے (17) آپ علیہ السّلام کی آواز سُن کر پرندے اور جنگلی جانور آپ کے اِرد گرد جمع ہو جاتے تھے۔