اللہ پاک نے قوموں کے درمیان ان کی ہدایت و رہنمائی کے لئے
انبیاء کرام علیہم السلام کو مبعوث فرمایا اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے ان
پر وحی کے ذریعے کتابیں اور صحائف نازل فرمایا اور سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کو خاتم پیغمبر بنا کر مبعوث فرمایا اور قراٰن مجید کو مؤمنوں کے فلاح و
بہبود کے لئے آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر آخری اور ابدی کتاب بنا کر نازل
فرمایا اس میں ایمان والوں کے لئے احکام بیان کیا۔ آئیے ان احکامِ خداوندی میں سے
15احکام کو ملاحظہ فرمائیں:۔
(1)یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ارْكَعُوْا وَ اسْجُدُوْا وَ اعْبُدُوْا
رَبَّكُمْ وَ افْعَلُوا الْخَیْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ۩(۷۷)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو!
رکوع اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی بندگی کرو اور بھلے کام کرو اس اُمید پر کہ
تمہیں چھٹکارا ہو۔(پ17،الحج:77)نوٹ:یاد رہے کہ یہ آیت آیاتِ سجدہ میں سے ہے ،اسے
پڑھنے اور سننے والے پر سجدۂ تلاوت کرنا لازم ہے۔
(2)یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ
الصّٰدِقِیْنَ(۱۱۹)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو۔(پ11،التوبۃ:119)(3) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا لَقِیْتُمْ فِئَةً فَاثْبُتُوْا وَ
اذْكُرُوا اللّٰهَ كَثِیْرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ(۴۵)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو جب کسی فوج سے تمہارا مقابلہ ہو تو ثابت قدم
رہو اور اللہ کی یاد بہت کرو کہ تم مراد کو پہنچو۔(پ10،الانفال:45)
(4)یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا لَقِیْتُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا
زَحْفًا فَلَا تُوَلُّوْهُمُ الْاَدْبَارَۚ(۱۵)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو جب کافروں کے لام(لشکر) سے تمہارا مقابلہ ہو
تو انہیں پیٹھ نہ دو۔(پ9،الانفال:15)(5) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا خُذُوْا حِذْرَكُمْ فَانْفِرُوْا ثُبَاتٍ
اَوِ انْفِرُوْا جَمِیْعًا(۷۱)ترجمۂ کنز
الایمان: اے ایمان والو ہوشیاری سے کام لو پھر دشمن کی طرف تھوڑے
تھوڑے ہو کر نکلو یا اکٹھے چلو۔( پ 5 ،النسآء:71)
(6) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ذَرُوْا مَا بَقِیَ
مِنَ الرِّبٰۤوا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(۲۷۸) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور چھوڑ دو جو باقی رہ گیا ہے
سود اگر مسلمان ہو۔(پ3، البقرۃ: 278) (7) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقُوْلُوْا رَاعِنَا وَ قُوْلُوا
انْظُرْنَا وَ اسْمَعُوْاؕ-وَ لِلْكٰفِرِیْنَ عَذَابٌ اَلِیْمٌ(۱۰۴) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
راعنانہ کہو اور یوں عرض کرو کہ حضور ہم پر نظر رکھیں اور پہلے ہی سے بغور سنو اور
کافروں کے لیے دردناک عذاب ہے ۔ (پ1،البقرۃ : 104) (8) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ
الصَّلٰوةِؕ-اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۳) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو صبر اور نماز سے مدد چاہو بیشک اللہ صابروں
کے ساتھ ہے۔ (پ2،البقرۃ : 153)
(9) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ وَ اشْكُرُوْا لِلّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ
اِیَّاهُ تَعْبُدُوْنَ(۱۷۲) ترجمۂ
کنزالایمان: اے ایمان والو کھاؤ ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں اور اللہ کا
احسان مانو اگر تم اسی کو پوجتے ہو۔ (پ2، البقرۃ:172) (10) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً۪-وَ لَا
تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِؕ-اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ(۲۰۸) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
اسلام میں پورے داخل ہو اور شیطان کے قدموں پر نہ چلو بےشک وہ تمہارا کھلا دشمن
ہے۔( پ2، البقرۃ:208)
(11) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰكُمْ مِّنْ
قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَ یَوْمٌ لَّا بَیْعٌ فِیْهِ وَ لَا خُلَّةٌ وَّ لَا
شَفَاعَةٌؕ-وَ الْكٰفِرُوْنَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ(۲۵۴) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو اللہ کی راہ میں ہمارے دئیے میں سے خرچ کرو
وہ دن آنے سے پہلے جس میں نہ خرید فروخت ہے نہ کافروں کے لیے دوستی اور نہ شفاعت
اور کافر خود ہی ظالم ہیں۔( پ3، البقرۃ :254)(12)یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ تَنْصُرُوا اللّٰهَ یَنْصُرْكُمْ وَ
یُثَبِّتْ اَقْدَامَكُمْ(۷)ترجمۂ کنز
الایمان: اے ایمان والو اگر تم دینِ خدا کی مدد کرو گے اللہ تمہاری
مدد کرے گا اور تمہارے قدم جمادے گا۔(پ26،محمد:7)
(13) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا
الرَّسُوْلَ وَ اُولِی الْاَمْرِ مِنْكُمْۚ- ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور
ان کا جو تم میں حکومت والے ہیں۔( پ5،النسآء: 59 )(14) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُقَدِّمُوْا بَیْنَ یَدَیِ اللّٰهِ وَ
رَسُوْلِهٖ وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ(۱) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
اللہ اور اس کے رسول سے آ گے نہ بڑھو اور اللہ سے ڈرو بےشک اللہ سُنتا جانتا ہے۔(پ26، الحجرات:1) (15)یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ جَآءَكُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ
فَتَبَیَّنُوْۤا اَنْ تُصِیْبُوْا قَوْمًۢا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوْا عَلٰى مَا
فَعَلْتُمْ نٰدِمِیْنَ(۶)ترجمۂ کنز
الایمان: اے ایمان والو اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو
تحقیق کرلو کہ کہیں کسی قوم کو بے جانے ایذا نہ دے بیٹھو پھر اپنے کئے پر پچھتاتے
رہ جاؤ۔(پ26،الحجرات:6)
اللہ پاک ان احکام پر عمل و استقامت کی توفیق انیق عطا
فرمائے۔ اٰمین یا ربّ العالمین