سیف اللہ عطاری(درجہ ثانیہ جامعۃ المدینہ فیضان اہلبیت
دینہ جہلم پاکستان)
قراٰنِ کریم کو بنی نوع انسان کی رشدو ہدایت کے لئے اتارا
گیا۔ یہی کتاب تمام انسانوں کی ہر شعبہ ہائے زندگی میں رہنمائی کرنے والی ہے۔ اسی
طرح دین اسلام کے تمام تر احکام و مسائل بھی اسی کتاب سے ماخوذ ہیں ۔ قراٰنِ کریم
میں اہل ایمان کو مختلف احکامات دئے گئے ہیں۔ آئیے اسی ضمن میں 15 احکامات خداوندی
ملاحظہ کرتے ہیں۔
(1) الله ورسول کی اطاعت کا حکم :یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ لَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَ
اَنْتُمْ تَسْمَعُوْنَۚۖ(۲۰) ترجمۂ
کنزالایمان: اے ایمان والو اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اور سن سنا
کر اسے نہ پھرو۔(پ9، الانفال: 20)
(2) شیطان کی پیروی نہ کرنے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِؕ ترجمہ
کنز العرفان: اے ایمان والو! شیطان کی پیروی نہ کرو۔(پ18 ، النور : 21)
(3) کافروں سے دوستی نہ کرنے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
لَا تَتَّخِذُوا الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ الْمُؤْمِنِیْنَؕ- ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
کافروں کو دوست نہ بناؤ ۔(پ5،النساء:144)
(4) ذِکر اللہ کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوا اذْكُرُوا اللّٰهَ ذِكْرًا كَثِیْرًاۙ(۴۱) ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو اللہ کو بہت
یاد کرو۔(پ22،الاحزاب:41)
(5) درود و سلام پڑھنے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶) ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو ان پر درود اور
خوب سلام بھیجو۔(پ 22، الاحزاب : 56)
(6) اولیاء کی صحبت اختیار کرنے کا حکم:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ(۱۱۹)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو
اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو۔(پ 11، التوبۃ:119)
(7) میدان
جنگ سے نہ بھاگنے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا
اِذَا لَقِیْتُمُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا زَحْفًا فَلَا تُوَلُّوْهُمُ
الْاَدْبَارَۚ(۱۵)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو جب
کافروں کے لام(لشکر) سے تمہارا مقابلہ ہو تو انہیں پیٹھ نہ دو۔(پ9،الانفال:15)
(8) حلال کو حرام نہ کہنے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا لَا تُحَرِّمُوْا طَیِّبٰتِ مَاۤ اَحَلَّ اللّٰهُ لَكُمْ ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو
حرام نہ ٹھہراؤ وہ ستھری چیزیں کہ اللہ نے تمہارے لیے حلال کیں ۔(پ7، المآئدۃ:87)
(9) وسیلہ اختیار کرنے کا حکم:یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ابْتَغُوْۤا اِلَیْهِ الْوَسِیْلَةَترجمہ کنزالعرفان: اے ایمان والو! اللہ
سے ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ ڈھونڈو۔(پ6 ، المآئدۃ:35)
(10) وعدہ پورا کرنے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْۤا اَوْفُوْا بِالْعُقُوْدِ۬ؕ ترجمہ کنزالعرفان: اے
ایمان والو اپنے قول(عہد) پورے کرو۔(پ6، المآئدۃ:1)
(11) کثرت گمان سے بچنے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوا اجْتَنِبُوْا كَثِیْرًا مِّنَ الظَّنِّ٘-اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو بہت گمانوں سے بچو بےشک
کوئی گمان گناہ ہوجاتا ہے۔(پ26،الحجرات:12)
(12) توبۃ النصوحہ کا حكم: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ تَوْبَةً نَّصُوْحًاؕ ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو!
اللہ کی طرف ایسی توبہ کرو جو آ گے کو نصیحت ہوجائے۔( پ28 ،
التحريم: 8)
(13) زبان کے درست استعمال کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاۙ(۷۰)ترجمۂ کنزالایمان:اے ایمان والو اللہ
سے ڈرو اور سیدھی بات کہو۔ (پ22، احزاب:70)
(14) سود نہ کھانے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوا الرِّبٰۤوا اَضْعَافًا
مُّضٰعَفَةًترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو سود دونا دون نہ کھاؤ ۔(پ4،آل عمران: 130)
(15) اسلام پر مکمل عمل پیدا ہونے کا حکم : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ
اٰمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ كَآفَّةً۪- ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو اسلام میں پورے داخل ہو ۔( پ2، البقرۃ:208)
پیارے اسلامی بھائیو! انسان کی سب سے قیمتی دولت ایمان ہے۔ اسی
لئے اسکی حفاظت بھی بہت ضروری ہے ۔ اللہ پاک کی اطاعت بندے کا ایمان مضبوط کرتی ہے
اور اسی میں رب کریم کی خوشنودی ہے ۔ اللہ پاک ہمیں اپنا مطیع و فرمانبردار بندہ
بنائے اور خاتمہ ایمان بالخیر نصیب فرمائے ۔ اٰمین بجاہ طٰہٰ ویٰسین