اللہ پاک نے انسان کو تخلیق فرمایا ہے کہ وہ اللہ پاک کی
وحدانیت کا اقرار کرے اور اللہ اور اسکے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
کے احکام کو مانے اور جو اللہ اور اسکے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
احکام کو بجالائے وہ ایمان والے ہیں اور اللہ پاک نے اپنی عظیم کتاب (قراٰنِ کریم)
میں ایمان والوں پر بے شمار احکام نازل فرمائے ہیں۔ جن میں سے (15) احکام ملاحظہ
فرمائیں ۔
(1) اللہ پاک نے سب سے پہلے آسمانی کتابوں اور صحیفوں پر ایمان
لانے کا حکم دیا: وَ اٰمِنُوْا بِمَاۤ اَنْزَلْتُ مُصَدِّقًا لِّمَا مَعَكُمْ وَ لَا
تَكُوْنُوْۤا اَوَّلَ كَافِرٍۭ بِهٖ۪-وَ لَا تَشْتَرُوْا بِاٰیٰتِیْ ثَمَنًا
قَلِیْلًا٘-وَّ اِیَّایَ فَاتَّقُوْنِ(۴۱)ترجمۂ کنز الایمان: اور ایمان لاؤ اس پر جو میں نے اتارا اس کی تصدیق کرتا ہوا
جو تمہارے ساتھ ہے اور سب سے پہلے اس کے منکر نہ بنو اور میری آیتوں کے بدلے تھوڑے
دام نہ لو اور مجھی سے ڈرو۔ (پ1،البقرۃ: 41)
(2) اور اللہ پاک نے نماز قائم کرنے کا حکم دیا : وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَ وَ ارْكَعُوْا مَعَ
الرّٰكِعِیْنَ(۴۳) ترجمۂ کنز الایمان: اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو۔ (پ1،البقرۃ: 43)
(3) اور اللہ پاک نے والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم
فرمایا: وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُ وَ بِالْوَالِدَیْنِ
اِحْسَانًاؕ ترجمۂ کنزالایمان: اور تمہارے رب نے
حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کو نہ پوجو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔(پ15،بنٓی اسرآءیل:23)
(4) وَ اَقِیْمُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتُوا الزَّكٰوةَؕ ترجمۂ
کنز الایمان : اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو ۔ (پ1،البقرة: 110)
(5) اور اللہ پاک نے نماز سے مدد مانگنے کا حکم فرمایا : یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ
الصَّلٰوةِؕ-اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۳) ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو صبر اور نماز سے مدد چاہو بیشک اللہ صابروں
کے ساتھ ہے۔ (پ2،البقرۃ : 153)
(5) اور اللہ پاک نے انصاف کے ساتھ تولنے کا حکم دیا :وَ اَقِیْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَ لَا تُخْسِرُوا الْمِیْزَانَ(۹) ترجمۂ کنزالایمان: اور انصاف کے
ساتھ تول قائم کرو اور وزن نہ گھٹاؤ۔(پ 27، الرحمن 9:)
(7) اور ایک مقام پر ارشاد فرمایا: فَبِاَیِّ اٰلَآءِ
رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(۱۳) ترجمۂ
کنزالایمان: تو اے جن و انس تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔(پ 27، الرحمن 13:)
(8) اور اللہ پاک نے کافروں سے دوستی کرنے سے منع فرمایا: لَا یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوْنَ الْكٰفِرِیْنَ اَوْلِیَآءَ مِنْ دُوْنِ
الْمُؤْمِنِیْنَۚ-وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَلَیْسَ مِنَ اللّٰهِ فِیْ شَیْءٍ ترجمۂ کنزالایمان: مسلمان کافروں کو
اپنا دوست نہ بنالیں مسلمانوں کے سوا اور جو ایسا کرے گا اسے اللہ سے کچھ
علاقہ(تعلق) نہ رہا۔(پ3، آلِ عمرٰن:28)
(9) اور ایک مقام پر کافروں کو اپنا راز بتانے سے منع فرمایا: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوْا بِطَانَةً مِّنْ دُوْنِكُمْ
لَا یَاْلُوْنَكُمْ خَبَالًاؕ ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان
والو غیروں کو اپنا را زدار نہ بناؤ وہ تمہاری برائی میں گئی(کمی) نہیں کرتے۔(پ4، آلِ عمرٰن:118)
(10)اور اللہ پاک نے حرام کھانے سے روکنے کا حکم ارشاد فرمایا: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَاْكُلُوا
الرِّبٰۤوا اَضْعَافًا مُّضٰعَفَةً۪- وَّ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ
تُفْلِحُوْنَۚ(۱۳۰)ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان
والو سود دونا دون نہ کھاؤ اور اللہ سے ڈرو اُس امید پر کہ تمہیں فلاح ملے۔(پ4،آل عمران: 130)
(11) اور اللہ پاک نے صبر کرنے کا حکم ارشاد فرمایا: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا
اصْبِرُوْا وَ صَابِرُوْا وَ رَابِطُوْا- وَ اتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۠(۲۰۰) ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو صبر کرو (ف۳۹۰) اور صبر میں دشمنوں سے آگے رہو اور سرحد پر
اسلامی ملک کی نگہبانی کرو اور اللہ سے ڈرتے رہواس امید پر کہ کامیاب ہو۔(پ4،آل عمران: 200)
(12) اور اللہ پاک نے اپنے حکم پر قائم ہونے کا حکم ارشاد فرمایا
: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُوْنُوْا قَوّٰمِیْنَ لِلّٰهِ شُهَدَآءَ
بِالْقِسْطِ٘- ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
اللہ کے حکم پر خوب قائم ہوجاؤ انصاف کے ساتھ گواہی دیتے ۔(پ6،المائدۃ:8)
(13) اور اللہ پاک نے احرام کی حالت میں شکار کرنے سے منع فرمایا:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَقْتُلُوا الصَّیْدَ وَ اَنْتُمْ
حُرُمٌؕ ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو
شکار نہ مارو جب تم احرام میں ہو۔(پ7،المائدۃ:95)
(14) اور اللہ پاک نے سچوں کے ساتھ ہونے کا حکم ارشاد فرمایا ۔ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ
الصّٰدِقِیْنَ(۱۱۹)ترجمۂ کنز الایمان: اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو۔(پ11،التوبۃ:119)
(15) یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا
ارْكَعُوْا وَ اسْجُدُوْا وَ اعْبُدُوْا رَبَّكُمْ وَ افْعَلُوا الْخَیْرَ
لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَۚ۩(۷۷)ترجمۂ کنز
الایمان: اے ایمان والو! رکوع اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی بندگی کرو
اور بھلے کام کرو اس اُمید پر کہ تمہیں چھٹکارا ہو۔(پ17،الحج:77)
نوٹ:یاد رہے کہ یہ آیت آیاتِ سجدہ میں سے ہے ،اسے پڑھنے
اور سننے والے پر سجدۂ تلاوت کرنا لازم ہے۔