دو
جہاں کے سلطان، سرورِ ذیشان، محبوبِ رحمٰن عزوجل و صلی
اللہ علیہ وسلم کا فرمانِ مغفرت نشان ہے:"مجھ پر دُرود پاک
پڑھنا پُل صراط پر نور ہے، جو روزِ جُمعہ
مجھ پر 80 بار درود پاک پڑھے، اس کے اسّی
سال کے گناہ معاف ہو جائیں گے۔"
ایک حرف کی دس نیکیاں:
قرآن
مجید، فرقانِ حمید اللہ رب الانام عزوجل کا
مبارک کلام ہے، اس کا پڑھنا، پڑھنا اور سننا، سنانا سب ثواب کا کام ہے، قرآن پاک کا ایک حرف پڑھنے پر دس نیکیوں کا ثواب
ملتا ہے، چنانچہ خاتم المرسلین، شفیع المذنبین، رحمۃ اللعلمین صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانِ دلنشین ہے :"جو
شخص کتاب اللہ کا ایک
حرف پڑے گا، اس کو ایک نیکی ملے گی جو دس کے برابر ہوگی۔"
حضور
اکرم نور مجسم رسول اکرم سے نبی اکرم صلی اللہ
علیہ وسلم کا فرمانِ معظم ہے:خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَ عَلَّمَہٗ۔"تم
میں سے بہترین شخص وہ ہے، جس نے قرآن سیکھا اور دوسروں کو سکھایا۔"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جو شخص
قرآن پڑھتا ہو اور اس میں اٹکتا ہو اور وہ اس کو مشکل لگتا ہو، اس کو دو ثواب ملیں گے۔( ایک پڑھنے کا، ایک اٹکنے کی مشقت کا)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"قرآن مجید
سیکھنے کے لئے جو شخص گھر سے نکلے، اللہ تعالی
اس کے لئے جنت کا راستہ آسان فرما دیتا ہے۔"
نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا:"تمہارا کسی کو کتاب اللہ
کی ایک آیت سکھانے کے لئے جانا، تمہارے لئے
سو رکعتیں ادا کرنے سے بہتر ہے اور تمہارا کسی کو علم کا ایک
باب سکھانے کے لئے جانا، ہزار رکعتیں ادا کرنے سے بہتر ہے۔"
حضرت
عاصم بن کلیب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے مسجد میں لوگوں کے قرآن
پڑھنے اور پڑھانے کی آوازیں سنیں تو آپ رضی
اللہ عنہ نے فرمایا"انہیں مبارک ہو، یہ وہ لوگ ہیں جو سب سے زیادہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند تھے۔"
تلاوت کی توفیق دے دے الٰہی
گناہوں کی ہو دُور دل سے سیاہی
حضرت
سیدنا انس رضی اللہ عنہ
سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم، رحمتِ عالم، نورِ مجسم، شاہ ِبنی آدم، رسولِ محتشم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانِ معظم ہے:"جس
شخص نے قرآن پاک سیکھا اور سکھایا اور جو کچھ قرآن پاک میں ہے، اس پر عمل کیا، قرآن شریف اس کی شفاعت کرے گا اور جنت میں لے
جائے گا۔"
حضرت
سیدنا انس رضی اللہ عنہ
سے روایت ہے"کہ جس شخص نے قرآن مجید کی ایک آیت یا دین کی کوئی سنت سکھائی،
قیامت کے دن اللہ تعالی اس کے لئے
ایسا ثواب تیار فرمائے گا کہ اس سے بہتر ثواب کسی کے لئے بھی نہیں ہوگا۔"
نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا:"جس نے قرآن پڑھا اور اس کو یاد کیا، اللہ
اس کو جنت میں داخل فرمائے گا، اس کے گھر
والوں میں سے دس افراد کے حق میں شفاعت قبول کرے گا، جن پر (گناہوں کی وجہ سے) جہنم واجب ہوچکی ہوگی۔"