قرآن پاک اللہ پاک کی آخری کتاب ہے۔اس میں
ہر خشک و تر کا بیان ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب قرآن پاک ہے۔
قرآن پاک اللہ پاک کی سب سے پیاری کتاب ہے۔ اس کی زیارت کے اورتلاوت
کے بے شمار فضائل ہیں ، اسی طرح اس کے
پڑھنے اور پڑھانے کے بھی کثیر فضائل ہیں۔
حضور صلی اللہ
تعالی علیہ وسلم کی احادیث قرآن پاک پڑھانے کے فضائل میں ہیں ۔حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : "خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ" تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن پڑھے اور
پڑھائے۔ (صحیح بخاری ، جلد 3 ،
صفحہ410 ، حدیث : 5027)
یہی ہے آرزو تعلیمِ قرآں عام ہو جائے
ہر ایک پرچم سے اونچا پرچم اسلام ہو
جائے
اسی طرح ہمارے بزرگان دین کا بھی یہ طریقہ
رہا ہے کہ قرآن پاک کی تدریس فرمایا کرتے تھے۔
حضرت عبدالرحمن سلمی رضی اللہ تعالی عنہ مسجد میں قرآن پاک پڑھایا کرتے تھے اور
فرماتے اس حدیث مبارک (خیر کم من تعلم القرآن و علمہ)نے
مجھے یہاں بیٹھا رکھا ہے۔ (فیض القدیر ، ج3
، ص 618 ، تحت الحدیث : 3983)
قرآن پاک پڑھانے کے بے شمار مخلوق فضائل
ہیں قرآن کی برکت سے آخرت بھی بہتر ہوگی اور دنیا بھی۔ قرآن شفاعت کرنے والا ہے ۔قرآن
پڑھنا جنت میں لے جانے والا عمل ہے، اس کے
ساتھ قرآن پڑھنے اور پڑھانے کی برکت سے ان
شاءاللہ عزوجل جنت نصیب ہوگی ۔حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اکرم نور مجسم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کا فرمان عالیشان ہے جس نے قرآن پاک سیکھا
اور سکھایا اور جو کچھ قرآن پاک میں ہے اس پر عمل کیا قرآن شریف اس کی شفاعت کرے گا اور جنت میں لے
جائے گا۔ (تاریخ دمشق لابن عساکر، ج41ص3)
اسی طرح اپنے چھوٹے بچوں کو بھی قرآن پاک
پڑھانے کے بے شمار فضائل ہیں ہمارے بچے بچپن سے ہی قران پاک پڑھنا سیکھ لیں گے اور
ساری زندگی پڑھیں گے اس کا ثواب ہمیں ملتا رہے گا بچوں کے قرآن پڑھنے کی برکت سے اللہ پاک زمین والوں سے عذاب دور فرما دیتا ہے۔ سنن دارمی میں ہے اللہ
عزوجل زمین والوں پر عذاب کرنے کا ارادہ فرماتا ہے لیکن جب بچوں کو قرآن پاک پڑھتے
سنتا ہے تو عذاب کو روک لیتا ہے۔[1] (دارمی ، ج2، ص530 ، حدیث : 3345 دارالکتاب
العربی بیروت)
میرا ہر عمل بس تیرے واسطے ہو
کر اخلاص ایسا عطا یا الٰہی
دعوت اسلامی کے بے شمار مدارس المدینہ دنیا
بھر میں بچوں اور بچیوں کو قرآن پاک سکھانے میں مصروف عمل ہیں بڑوں کے لیے بھی مدرستہ
المدینہ بالغان موجود ہیں۔اے عاشقان رسول خودبھی قرآن سیکھے اور اپنے بچوں کو بھی قرآن پاک پڑھنا سکھایئے ۔اللہ پاک قرآن پاک کی زیادہ سے زیادہ تلاوت کرنے اس کو پڑھنے پڑھا نے کی توفیق عطا فرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم