قرآن
مجید فرقان حمید اللہ ربّ الانام
عزوجل کا مبارک کلام ہے، اس کا پڑھنا، پڑھانا، سننا، سنانا سب ثواب کا کام ہے، قرآن پاک کا ایک حرف پڑھنے پر دس نیکیوں کا ثواب
ملتا ہے، جب قرآن پاک کا ایک حرف پڑھنے پر اس قدر ثواب ہے تو پڑھانے کے کتنے فضائل
ہوں گے، آئیے آگے پڑھتے ہیں:
بہترین شخص:
الحدیث:نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کا فرمان جنت نشان ہے: خَیْرُکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَ عَلَّمَہٗ۔"یعنی
تم میں بہترین شخص وہ ہے، جس نے قرآن سیکھا
اور دوسروں کو سکھایا۔"
(صحیح البخاری، ج1، ص410)
ایک آیت سکھانے کی فضیلت:
حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ"جس شخص نے
قرآن مجید کی ایک آیت یا دین کی کوئی سُنت سکھائی، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایسا ثواب تیار فرمائے
گا کہ اِس سے بہتر ثواب کسی کے لیے بھی نہیں ہوگا۔"(جمع الجوامع للسیوطی، ج7، ص281)
قرآن سکھانے والوں کے لئے قرآن کی شفاعت:
حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانِ معظم ہے:"جس
شخص نے قرآن پاک سیکھا اور سکھایا اور جو کچھ قرآن پاک میں ہے، اُس پر عمل کیا، قرآن شریف اس کی شفاعت کرے گا اور جنت میں لے
جائے گا۔"
(معجم الکبیر للطبرانی، ج10 ، ص198)
الہی خو ب دے دے شوق قرآن
پاک سکھانے کا
شرف دے گنبدِ خضراء کے سائے میں شہادت کا
ایک آیت سکھانے والوں کے لئے قیامت تک اجر:
جس
شخص نے کتاب اللہ کی ایک
آیت سکھائی یا علم کا ایک باب سکھایا، اللہ عزوجل تا قِیامت اس کا اَجْر بڑھاتا رہے گا۔"(تاریخِ د مشق
ابن عساکر، ج 59، ص290)
عطا ہو شوق مولیٰ تلاوت سیکھنے اور سکھانے کا
خدایا! ذوق دے
قرآن پڑھنے اور سنانے کا
جب
قرآن پاک سیکھنے سکھانے، پڑھنے پڑھانے کے اس قدر فضائل ہیں تو ہمیں چاہئے
کہ ہم بھی ان فضائل سے حصّہ پانے کی غرض
سے خود بھی سیکھیں اور سکھائیں۔