1۔مُحَمَّدٌ (تعریف والا) :جو ہر روز 400 مرتبہ دروداَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ
وَّ عَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَ بَارِکْ وَسَلَّم کا ورد کرے، وہ ظاہر و باطن میں بےنیاز ہوگا۔ اسمِ محمد 100 مرتبہ روزانہ
پڑھنے والا تمام احباب میں محبوب ہوگا۔2۔اَحمَدٌ(سب سے زیادہ حمد کرنے والا):یہ اسمِ مبارک
آپ کی ولادتِ باسعادت سے پہلے ہی رکھا گیا، چنانچہ حضرت عیسیٰ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:میں بشارت دیتا ہوں کہ میرے بعد ایک شان والا رسول آئے گا، اس کا
نام احمد ہوگا۔(القرآن)اسمِ احمد 53بار روزانہ
پڑھنے سے لوگوں میں عزت و مرتبہ ملے گا۔3۔حَامِدٌ(سراہنے والا):آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کی والدہ حضرت
آمنہ رَضِیَ اللہُ عنہا فرماتیں ہیں:میں
نے خواب میں دیکھا کہ کوئی کہنے والا کہہ رہا ہے:اے آمنہ!تیرے شکم میں ساری مخلوق
سے بہتر اور سب کے سردار جلوہ افروز ہیں، ان کا نام حامد رکھنا۔(الریاض الانیقہ، 139)اسمِ حامد 50 بار روانہ پڑھنے سے تمام عزیز و اقارب میں تعریف
ہوگی۔4۔مَحمُودٌ (سراہا گیا) :آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کا یہ صفاتی نام ہے۔حضرت قاضی عیاض رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:آپ کا یہ نام زبور میں بھی ہے۔حضرت ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ عنہ سے روایت
ہے:آپ کا نام مبارک آسمانوں میں محمود ہے۔ 5۔قَاسِمٌ(بانٹنے والا) :آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے خود فرمایا: اللہ پاک مجھے عطا فرماتا ہے اور میں قاسم(تقسیم کرنے والا) ہوں۔(بخاری شریف)اسمِ قاسم201
مرتبہ روزانہ پڑھنے سے رزق میں بہت برکت ہوگی۔6۔فَاتَحٌ(کھولنے والا):آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ایک جگہ فرمایا:اللہ پاک نے مجھے فاتح بنا کر بھیجا ہے اور میں خاتم النبین
ہوں اور مجھے جامع فاتح کلمے دئیے گئے ہیں۔(مشکوۃ)اسمِ فاتح 489 بار روزانہ پڑھنے سے مال و دولت میں کشادگی
ہوگی۔ 7۔حَاشِرٌ:اس سے مراد انبیا کی قیامت کے دن جمع کرنے والے کی حیثیت ہے، وہ تمام لوگ نبی
کے پیچھے جمع ہوں گے۔ 8۔مُدَّثِّرٌ (چادر اوڑھنے والا):رسول اللہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کا ایک لقب مدثر
ہے،جس کے معنی ہیں:چادر اوڑھ کر یا لپیٹ کر لپٹنے والا۔ پہلے وحی کے بعد کچھ مدت
تک بند رہی اور پھر ایک دن رسول اللہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے وہی فرشتہ
آسمان پر دیکھا، تو وہی طبعی رعب و ہیبت کی کیفیت طاری ہوئی، جو پہلی وحی پر ہوئی
تھی اور آپ سردی محسوس کرنے لگے، آپ گھر تشریف لا کر چادر لپیٹ کر لیٹ گئے،اللہ پاک
نے اس منظر کو اور کیفیت کو بھی نہایت لطیف
اور محبت بھرے انداز میں یوں بیان فرمایا:یٰۤاَیُّهَا الْمُدَّثِّرُ (المدثر)(اے کپڑے میں
لپٹنے والے)9۔قَرَشِىٌ (قریش) :اگر کوئی شخص قریشی نام پڑھنے کے بعد ملازمت کرتا ہے، وہ ایماندار
ہوگا،اگر وہ اس اسم کو عدالت میں داخل ہونے سے پہلے 100 مرتبہ پڑھے تو فیصلہ اس کے
حق میں ہوگا۔10۔صَادِقٌ (سچا):جو اسمِ صادق کا ودر کرتا ہے، روزانہ 10 مرتبہ کرنے سےاس
کی بینائی تیز ہوجائے گی۔