قیامت کی کچھ
نشانیاں ایسی ہے جو ہو چکی ہیں جو ہو رہی ہیں
اور جو ابھی ہونی ہیں، کچھ نشانیاں ایسی ہیں جن میں اندازے لگائے جارہے ہیں جو ہو
چکی ہیں یا جن کا کچھ حصہ ہو چکا ہے اور کچھ ابھی ہو نا ہے، کچھ نشانیوں میں
ایک نشانی جو حدیث پاک میں ارشاد فرمائی گئی۔ مفہوم:”قیامت کے نزدیک
مردوں کی کمی اور عورتوں کی کثرت ہوگی۔“اب اگر کچھ پیچھے یعنی 80 یا
100 سال چلی جائیں اس وقت ہونے والی resarch searvy یعنی تحقیق کو
دیکھیں تو زیادہ مردوں اور خواتیں کی تعداد equal یعنی برابر تھی،Al most fifty fifty persentلیکن اگر اب دیکھا جائے تو مرد اور عورت کی تعداد میں جو diffrenceپہلے بہت کم تھا اب بڑھتا جارہا ہے،مرد کم اور عورتیں زیادہ
ہوتی جارہی ہیں،حدیث پاک میں آتا ہے: مفہوم:صحابی رسول حضرت انس رضی
اللہُ عنہ فرماتے ہیں:میں نے نبی کریم صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے سنا: قیامت کی
نشانیوں میں سے ہے کہ علم اٹھا لیا جائے گا اور جہالت پھیل جائے گی،بد کاری شراب
خوری بڑھ جائے گی اور مرد کم ہو جائے گے اور عورتیں زیادہ ہو جائیں گی۔ایک مرد دیکھ بال کرنے والااور منتظم ہوگا۔ اللہ اکبر۔مفہوم:حدیثِ پاک میں فرمایا گیا:ایک مرد 50 عورتوں کی دیکھ بال کرے گا ۔اس کا مطلب
یہ نہیں کہ ایک مرد کی 50 بیویاں ہوں گی، اسلام میں مرد کو بیک وقت 4 شادیوں کی
اجازت ہے اس سے زائد حرام ہے ، اس سے مراد مرد کے خاندان کی تمام عورتیں ملا کر
یعنی بہنیں،بیوی، ماں ،بیٹیاں، پوتی وغیرہ ہیں ، خاندان کی مل ملا
کر 50 عورتیں ہوگی جن کوtake careکرنے والا ایک مرد ہوگا ۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ قربِ
قیامت کے فتنوں سے بچا۔اٰمین
وقت میں برکت
نہیں:آج کے دور میں سائنس کی ایجادات نے ٹائم save کر لیا ہے یعنی وقت بچا لیا
ہے۔پہلے ہانڈی پکانے کیلئے کتنا ٹائم لگتا تھا۔ پہلے لکڑیاں جلاؤ، پھر ہانڈی پکاؤ،ایک
کپ چائے بنانی ہوتی تھی تو ایک گھنٹہ لگتا تھا اب کچھ دیر میں چائے تیار ہوجاتی ہے
بلکہ اب تو microwaveکا زمانہ ہے ۔گھنٹوں
میں ہونے والا کام منٹوں میں ہو جاتا ہے ۔سفر پہلے پیدل ہوتے تھے، گھوڑوںhorsesپراونٹوںcamels پر ہوتے تھے اور آج تو تیز رفتار سواریاں ہیں، supersonic aircrafts ہیں یہاں تک کہ تین گھنٹوں میں ایک براعظم سے دوسرے براعظم بندے پہنچ جاتے ہیں Breakfast ایک countryمیں توlunchدوسریcountryمیں کرتے ہیں ،پانچ سات 5/7 دن کے اندر پوری دنیا کا چکر
لگا سکتا ہے ، اتنا fast travel ہورہا ہے ۔ذرا
غور کیجئے! ترقیوں سے کتنا ٹائم saveہوگیا ، لیکن اس کے باوجود
رونا ہے کہ وقت نہیں ملتا ،ان ایجادات نے جو time بچایا وہ گیا کدھر؟وہ time کہاں چلا گیا ؟ان سب کا ایک ہی جواب ہے کہ وقت سے برکت اٹھ
گئی۔ یہ وقت کی بے برکتی بھی قیامت کی نشانی ہے۔نبی پاک صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: مفہوم: حضرت انس رضی اللہُ عنہ فرماتے ہیں:رسول کریم صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:قیامت قائم نہ ہوگی جبکہ زمانہ جلدی
گزرنے لگے گا ایک سال ایک مہینے کی طرح ہوگا ایک مہینا ایک ہفتے کی طرح ہوگا اور
ہفتہ دن اور دن ایک گھڑی کی طرح گزر جائے گا۔مفہوم:حضرت ابو ہریرہ رضی اللہُ عنہ سے روایت ہے: آقا صلی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:تم ننگے بدن ننگے پیر رہنے والوں اور بکریوں کے چرواہوں کو محلوں میںproudفخر کرتے دیکھو گے۔ذلیل لوگ جن کو تن کا کپڑا پاؤں کی جوتیاں نصیب نہ تھیں
بڑے محلوں میں فخر کریں گے۔دنیا میں ایسا انقلاب آئے گا کہ ذلیل لوگ عزت والے اورعزت
والے لوگ ذلیل بن جائیں گے۔قیامت کی نشانیوں میں ہے کہ علم اٹھا لیا جائے گا ۔جاہلیت
پھیل جائے گی۔یاد رہے! جو لوگ علم کی قدر نہیں کرتے وہ اپنا مقام کھو بیٹھتے ہیں ۔قیامت کی
نشانیوں میں ایک نشانی یہ بھی ہے کہ عورتیں ایسا لباس پہنیں گی جن سے ان کا جسم
نظر آئے ۔آج کل عورتیں ایسا لباس پہنتی ہیں جس سے ان کے جسم کی رنگت نظر آئے ۔آج
گھر گھر ،گلیوں، بازاروں، تہواروں پہ دیکھا جاتا ہے کہ عورتیں اتراتی ہوئی نکلتی
ہیں ۔ایسا لباس پہنتی ہیں گویا کہ tissue ہو استغفر اللہ ۔اللہ پاک ہمیں بے حیائی اورقرب ِقیامت کے فتنوں سے بچائے۔اٰمین۔ایک اور بڑی نشانی جو پوری ہو چکی۔والدین کی نافرمانی:لونڈی گویا اپنے مالک کو جنے
گی یعنی ماں کا بیٹا اتنا نافرمان ہوگا کہ ماں کے ساتھ لونڈی جیسا سلوک کرے گا جو
کہ آج کل عام ہورہا ہے۔اللہ
پاک ہمیں اپنے والدین کا فرماں بردار بنائے ۔اٰمین