موجودہ دور میں پائی جانے
والی 5قیامت کی نشانیاں از بنتِ وسیم،حیدرآباد
جس طرح دنیا
میں ہر پیدا ہونے والی چیز ایک معیاد پر فنا ہوتی ہے اور مِٹتی رہتی ہے، یونہی ساری کائنات کی بھی ایک عمر ومیعاد اللہ پاک کے
علم میں مقرر ہے، جب وہ دن آئے گا تو سب
فنا ہو جائے گا، اسی کا نام قیامت ہے۔مگر
جس طرح عموماً آدمی کے مرنے سے پہلے، بیماری کی شدت، موت کے سکرات، جانکنی کے آثار اور نزع کی حالتیں ظاہر ہوتی
ہیں، اسی طرح قیامِ قیامت(دنیا کے فنا ہونے سے پہلے)چند
نشانیاں ظاہر ہوں گی، قیامت کی کچھ علامات
موجودہ دور میں بھی پائی جاتی ہیں،یوں معلوم ہوتا ہے کہ دورِ حاضر قیامت کی
نشانیوں سے لبریز ہے، ہر نیا دن کسی نئی
علامت کے ساتھ نمودار ہوتا ہے۔(سنی بہشتی
زیور،صفحہ 47 مکتبہ فرید بک سٹال)1۔عورتیں
ایسا لباس پہنیں گی کہ لباس کے باوجود عُریاں(
برہنہ) نظر آئیں گی۔(مسلم، علامات قیامت صفحہ29)آپ
ملاحظہ کر تی ہوں گی کہ موجودہ دور میں ایسے لباس عام ہیں، جس میں جسم کی پوری طرح نمائش ہو رہی ہے،ٹائٹ
کپڑوں کا فیشن چلا ہوا ہے اور رَہی سہی کسر جالی والے لباس نے پوری کر دی،جسے پہن
کر فخر محسوس کرتی ہیں اور پردے کا نشان تو اپنی زندگی سے مٹا دیا، گویا پردے کو باعثِ عار بنالیا، حالانکہ پردہ تو حکمِ الہی پر عمل اور دونوں
جہاں میں کامیابی کا سبب ہے۔2۔وقت اس تیزی سے گزرے گا کہ سال مہینے کے برابر، مہینا ہفتہ کے برابر اور دن گھنٹے کے برابر محسوس
ہوگا۔( ابن حبان، علامات قیامت، صفحہ29)یہ نشانی بھی موجودہ دور میں پائی جاتی ہے کہ وقت میں برکت
نہیں، سالوں پہلے کی بات کل کی معلوم ہوتی
ہے، ایک جمعہ جاتا ہے، دوسرا آ جاتا ہے، وقت تیزی سے
گزرتا جا رہا ہے۔ 3۔قلم ظاہر ہو گا، قلم
جو دنیا میں نشر و اشاعت کا سب سے قدیم
ذریعہ ہے، رسول اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے وقت بھی
موجود تھا،موجودہ دور میں قلم کے ظہور کی پیشگوئی سے مراد ذرائع ابلاغ کی نئی نئی
ایجادات ہیں، جو آج ہمارے سامنے
اخبارات، جرائد، رسائل، کتب، ویڈیو، ٹی وی،ریڈیو،انٹرنیٹ، ٹیلی فون اور موبائل
وغیرہ کی شکل میں موجود ہے اور معلوم نہیں کہ آئندہ ان ذرائع میں اور کس کس چیز کا
اضافہ ہو گا۔(علامات قیامت، صفحہ 19)4۔مرد ایسی زینت کریں گے، جیسے ایک عورت اپنے شوہر کے لئے کرتی ہے، وہ عورتوں کی طرح سنگھار کریں گے اور مرد عورت سے مشابہت کریں گےاور عورتیں
مردوں کے مشابہ ہو جائیں گی، موجودہ دور
میں عام ہو گیا ہے کہ عورتوں نے اسلامی لباس شلوار قمیص چھوڑ کر پینٹ شرٹ اپنا
لی، مردوں کی طرح لباس پہننے لگیں اور
مرد عورتوں جیسے نظر آنے لگے۔آپ ان تمام
نشانیوں کو مدِّنظر رکھیں اور اپنے ارد گرد پر غوروفکر کریں تو معلوم ہوگا کہ ہم بڑی تیزی سے اس آنے
والی قیامت کے قریب جا رہی ہیں۔اللہ پاک ہمیں قیامت واضح ہونے سے پہلے جو فتنے ظاہر
ہوں گے، ان سے محفوظ فرمائے اور اسے یوم
المیعاد کے لئے ذریعہ نجات بنائے۔اٰمین