حضور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے کسی کو ناحق قتل کرنے سے منع فرمایا ہے کسی مسلمان کو جان بوجھ کر ناحق قتل کر نا سخت ترین کبیرہ گناہ ہے شریعت میں اسلحہ کے ساتھ جان بوجھ کر قتل کرنے کی سزا دنیا میں فقط قصاص ہے یعنی قتل کا بدلہ قتل ہے یعنی یہی متعین ہے احادیث کریمہ میں قتل ناحق کی مذمت بہت جگہ بیان کی گئی ہے آئے ان میں سے چند احادیث کریمہ آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں اللّٰہ پاک مجھے حق اور سچ بیان کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

حدیث نمبر1 حضرت عبداللہ بن مسعود رضى الله عنہ سے مروی ہے کہ رسول الله صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے خون ناحق کے بارے ميں لوگوں کے درمیان فیصلہ کیا جائے گا ۔ صحیح بخاری کتاب الدیات الحدیث نمبر 6864 جلد 4 صفہ نمبر 307

حدیث نمبر2 امام ترمزی ابو سعید اور وہ ابو ہریرہ رضی الله عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ اگر آسمان اور زمین والے ایک مرد مومن کے خون میں شریک ہو جائیں تو سب کو اللّٰہ تعالیٰ جہنم میں اوندھا کر کے ڈال دے گا ۔ ( جامع الترمذی باب الحکم فی الدماء الحدیث نمبر1403 جلد نمبر3 صفہ نمبر100 )

حدیث نمبر3 ابو داود انہیں سے اور نسائ حضرت معاویہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول الله صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ امید ہے کہ گناہ کو اللّٰہ پاک بخش دے گا مگر اس شخص کو نہ بخشے گا جو مشرک ہی مر جائے یا جس نے کسی مرد مومن کو قصداً ناحق قتل کیا ۔ ( سنن أبي داؤد کتاب الفتن والملاحم باب فی تعظیم قتل المومن الحدیث نمبر4270 جلد4 صفہ139 )

حدیث نمبر4 امام بخاری اپنی صحیح میں ابن عباس رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا الله عزوجل کے نزدیک سب لوگوں سے زیادہ مبغوض تین شخص ہیں (1) حرام الحاد کرنے والا( نمبر2) اسلام میں طریقہ جاہلیت کا طلب کرنے والا اور (نمبر3) کسی مسلمان شخص کا ناحق خون طلب کرنے والا تاکہ اسے بہائے ۔ ( صحیح بخاری کتاب الدیات باب من طلب دم أِمرئ بغیر حق الحدیث نمبر6882 جلد4 صفہ نمبر362)

حدیث نمبر5 اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے بیشک ایک مومن کا قتل کیا جانا اللّٰہ پاک کے نزدیک دنیا کے تباہ کر جانے سے زیادہ بڑا ہے ۔ ( نسائ کتاب تحریم الدم تعظیم الدم صفہ652 الحدیث نمبر3992 دارالکتب *العلمیہ بیروت * )

ہمیں چاہیے کہ ہم بھی اس کبیرہ گناہ سے بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں الله پاک سے دعا ہے کہ ہمیں قتل ناحق کی نحوست سے محفوظ فرمائے اور ہمارا خاتمہ بالخیر فرمائے آمین

یہ مضمون نئے لکھاری کا ہے ،حوالہ جات کی تفتیش و تصحیح کی ذمہ داری مؤلف کی ہے، ادارہ اس کا ذمہ دار نہیں۔