قتل ناحق کی مذمت از بنت خلیل احمد، فیضان ام عطار
شفیع کا بھٹہ سیالکوٹ
وَ مَنْ یَّقْتُلْ مُؤْمِنًا
مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُهٗ جَهَنَّمُ خٰلِدًا فِیْهَا وَ غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِ
وَ لَعَنَهٗ وَ اَعَدَّ لَهٗ عَذَابًا عَظِیْمًا(۹۳) (پ5، النساء: 93) ترجمہ کنز
الایمان: اور
جو کوئی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کا بدلہ جہنم ہے کہ مدتوں اس میں رہے
اور اللہ نے اس پر غضب کیا اور اس پر لعنت کی اور اس کے لیےتیار رکھا بڑا عذاب۔
احادیث مبارکہ:
1۔ ایک شخص نے عرض کیا حضور کون سا گناہ بہت بڑا ہے اللہ کے
ہاں فرمایا یہ کہ تم اللہ کا شریک ٹھہراؤ۔ حالانکہ اس نے تمہیں پیدا کیا ہے، عرض
کیا پھر کون سا گناہ۔ فرمایا یہ کہ اپنی اولاد اس ڈر سے مار ڈالو کہ وہ تمہارے
ساتھ کھائے، عرض کیا پھر کون سا گناہ فرمایا یہ کہ اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرو۔
تب اللہ نے اس کی تصدیق میں یہ آیت اتاری اور وہ جو خدا کے ساتھ دوسرے معبود کو
نہیں پوجتے اور نہ اس جان کو ناحق قتل کریں جسے اللہ نے حرام کیا ہے اور نہ زنا
کریں۔
2۔ الله پاک کے نزدیک ایک مومن کا قتل دنیا کے زوال سے بڑھ
کر ہے۔ (ترمذی، 3/98، حدیث: 1400)
3۔ جب دو مسلمان تلواریں لئے ایک دوسرے پر حملہ آور ہوں تو
قاتل و مقتول دونوں آگ میں ہیں۔ (راوی فرماتے ہیں) میں نے عرض کی: یار سول الله!
قاتل تو واقعی اس کا حق دار ہے مگر مقتول کا کیا قصور ہے؟ ارشاد فرمایا: وہ بھی تو
اپنے مقابل کو قتل کرنا چاہتا تھا۔ (بخاری، 1/23، حدیث: 31)
4۔ اللہ کی بارگاہ میں تین شخص ناپسند ترین ہیں: حرم میں بے
دینی کرنے والا، اسلام میں جاہلیت کے طریقے کا متلاشی، مسلمان کے خون ناحق کا جو
یاں تا کہ اس کی خونریزی کرے۔ (مراۃ المناجیح، 1/146)
5۔ مسلمانوں کو قتل کرنے والے کی نفلی اور فرض عبادت بھی
ردّ کر دی جائے گی۔ حضرت عبد اﷲ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم
ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے کسی مومن کو ظلم سے ناحق قتل کیا تو اﷲ تعالیٰ اس کی کوئی
نفلی اور فرض عبادت قبول نہیں فرمائے گا۔ (ابو داود، 4/ 139، حدیث: 4270)
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کرنا بہت
سخت گناہ ہے ناحق قتل کرنے والے کو دنیا اور آخرت میں سزا دی جائے گی کسی مسلمان
کے قتل کو حلال سمجھ کر قتل کیا تو یہ خود کفر ہے اور ایسا شخص ہمیشہ جہنم میں رہے
گا اور قتل کو حرام ہی سمجھا لیکن پھر بھی اس کا ارتکاب کیا تب یہ گناہ کبیرہ ہے
اور ایسا شخص مدت ِ دراز تک جہنم میں رہے گا۔
انسانی حرمت و تقدس کو پامال کرکے اپنے اَعمال و عبادات کو
ذریعہ نجات سمجھنے والے اِنتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو جان لینا چاہیے کہ روزِ
محشر نہ صرف ان کی عبادات ردّ کر دی جائیں گی بلکہ ان کے لیے دردناک عذاب کی وعید
بھی ہے۔
اللہ پاک ہمیں معاف فرمائے آمین۔