اولاد اللہ کی ایک عظیم نعمت ہے یہی اولاد والدین
کے دل کا سکون اور آنکھوں کی ٹھنڈک راحت و سکون کا ذریعہ ہوتی ہے لیکن بسا اوقات
ہی اولاد والدین کے لیے سکون و راحت بننے کی بجائے وبال جان بن جاتی ہے اولاد
بگڑنے کے اسباب میں سے چند اسباب یہ ہیں : والدین کا اولاد کی تربیت پر بچپن ہی سے
توجہ نہ دینا: اگر اولاد کی تربیت بچپن ہی سے صحیح خطوط پر نہ کی جائے تو یہ اولاد
معاشرے میں والدین کے لیے شرم اور ذلت رسوائی کا باعث بنتی ہے جب والدین کا مقصد
حیات حصول دولت، آرام طلبی، وقت گزاری،اور عیش گوشی بن جائے تو وہ اپنی اولاد کی
کیا تربیت کریں گے اور جب تربیت اولاد سے بے اعتنائی کے اثرات سامنے آتے ہیں تو
یہی والدین ہر کس و ناقص کے سامنے اپنی اولاد بگڑنے کا رونا روتے دکھائی دیتے ہیں
اولاد کی تربیت وہ اہم فرض ہے جس سے غفلت نہ صرف انفرادی مضر کا باعث ہے بلکہ اس
سے تمام معاشرے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے: یٰۤاَیُّهَا
الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا
النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ (پ 28، التحریم: 6) ترجمہ کنز الایمان: اے ایمان والو اپنی جانوں اور
اپنے گھر والوں کو اس آ گ سے بچاؤ جس کے ایندھن آدمی اور پتھر ہیں ۔
حضور ﷺ کا فرمان عظمت نشان ہے: تم سب نگران ہو اور
تم میں سے ہر ایک سے اس کے ماتحت افراد کے بارے میں پوچھا جائے گا بادشاہ نگران ہے
اس سے اس کی رعایا کے بارے میں پوچھا جائے گا آدمی اپنے اہل و عیال کا نگران ہے اس
سے اس کے اہل و عیال کے بارے میں پوچھا جائے گا عورت اپنے خاوند کے گھر اور اولاد
کی نگران ہے اس سے ان کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ (بخاری،2/159، حدیث: 2554)
والدین کا اولاد کے ساتھ نہ کرنا والدین کا اولاد
کے ساتھ مساوی سلوک نہ کرنے سے بھی اولاد بگڑتی ہے والدین بچوں میں کسی ایک کے
ساتھ زیادہ پیار کریں تو بچے احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں اور پھر وہ ضد بدتمیزی
کی طرف جاتا ہے تو پھر بڑھتے بڑھتے اولاد نافرمانی کرنے لگ جاتی ہے۔