اولاد
بگڑنے کے اسباب از بنت محمد ریاض،فیضان ام عطار شفیع کا بھٹہ سیالکوٹ
والدین کی ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری اولاد کی
بہترین تربیت کرنا بھی ہے۔ کیونکہ بچے کی پہلی درس گاہ اس کی ماں کی گود ہوتی ہے۔
لیکن آج کل ہمارےمعاشرے میں والدین اپنی اولاد کی بہترین تربیت کرنے میں بہت سستی
کا شکار نظر آرہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اولاد بگڑ جاتی ہے اور نافرمان ہوجاتی ہے۔
اولاد بگڑنے کے چند اسباب درج ذیل یہ ہیں:
1۔ علم دین سے دوری:آج کل
والدین کی توجہ اپنی اولاد کو لے کر صرف دنیوی تعلیم پر ہی منحصر ہے والدین
اپنےبچوں کو ڈاکٹر انجینئر بنانے کی
حرص میں انسان بنانا بھول جاتے ہیں بچوں کو اگر ضروری دینی احکام سکھائیں جائیں تو
بچے ہر شعبے میں احسن کردار ادا کر کہ اچھا شہری ہونے کا ثبوت دے سکتے ہیں۔
2۔ تربیت کی کمی:آج کل والدین
اپنی مصروفیات میں ہی لگے رہتے ہیں اور بچوں کی حالت سے بے خبر ہوتے ہیں جس کے سبب
اولاد کئی برائیوں
میں مبتلا ہو جاتی ہے والدین کو روزانہ اپنے بچوں کو کچھ نہ وقت دینا چاہیے بچوں
کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی کوشش اور برائیوں کو ختم
کرنے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔
3۔ بے جا پابندیاں: بعض
والدین اولادکی خبر ہی نہیں لیتے اور بعض اولاد کوانکی مرضی سے سانس بھی نہیں لینے
دیتے حتی کہ دینی معاملات میں بھی بچے خود مختار نظر نہیں آتے بعض بچےعلم دین حاصل
کرنا چاہ رہے ہوتے ہیں لیکن والدین رکاوٹ بن جاتے ہیں لہذا والدین کو چاہیے کہ وہ
بچوں کو اچھے کام ان کی رأئے سے کرنے کا
اختیار دیں۔
4۔ برے دوستوں کی صحبت:بعض
بچوں کو سکول کالج میں صحبت اچھی نہیں ملتی جس کا رنگ ان میں ظاہر ہونا شروع ہو
جاتا اور اچھے خاصے بچے بھی دن بہ دن بگڑتے نظر آتےہیں والدین کو اپنے بچوں کے
دوستوں پر بھی نظر رکھنی چاہیے کہ آیا یہ دوست میرے بچے کے لیے نفع بخش ہے یا
نقصان دہ۔
5۔ سوشل میڈیا کا بے جا استعمال: آج
کل موبائل فون، ٹیبلٹ پی سی(Tablet P۔C)،ٹی وی اورانٹر نیٹ کا غلط استعمال بھی نئی
نسل کی تباہی اوربگڑنے کا ایک سبب ہیں، ابتداءًوالدین خود ہی یہ چیزیں بچوں کو
دلاتے ہیں کہ ہمارے بچے دور جدید کی ان ایجادات سے کیوں بے خبر رہیں لیکن جب بچے
ان چیزوں میں پانی کی طرح پیسہ بہاکر،راتوں کی نیندیں اڑاکر گناہوں کی گندگی میں
ڈبکیاں لگا کر خوب لت پت ہوجاتے ہیں تواس وقت باپ کی آنکھ کھلتی ہےمگر،اب پچھتائے
کیا ہوت جب چڑیا چگ گئیں کھیت، لہٰذااگربچوں کوضرورتاًیہ جدید چیزیں دینی ہی ہیں
توآپ بحیثیت باپ پیار محبّت سے ان چیزوں کے غلط استعمال کے نقصانات بھی ضرور
بتائیے،صحیح استعمال سکھائیے۔ بچوں کو
کڈز مدنی چینل دکھائیے۔