عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی نوجوانوں میں عشق رسول کو بیدار کرنے، دینی تعلیم
سے آراستہ کرنے اور ان کی اصلاح کرتے ہوئے
ان کے دلوں میں گناہوں کی نفرت پیدا کرنے کے لئے رات دن کوشاں رہتی ہے جبکہ مبلغین دعوت اسلامی اپنے بیانات
میں اُن اولیائے کرام رحمہم اللہ المبین کے واقعات بھی بیان کرتے رہتے ہیں جنہوں نے اپنی جوانی عبادات میں گزاری ،
اس کے ساتھ ساتھ ایسے افراد کے واقعات بھی
بیان کئے جاتے ہیں جو اپنی جوانی کی حالت میں گناہ سے تائب ہوکر نیکیوں بھری زندگی
گزارنے لگے۔
نوجوانوں
میں مزید انفرادی کوشش کرنے اور ان کی اصلاح کے لئے امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس ہفتے رسالہ ”نوجوان کی توبہ“ پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا
ہے۔
دعائے عطار
یارب
المصطفٰے ! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”نوجوان کی توبہ“ پڑھ یا سُن لے، اُسے اپنا اور اپنے پیارے پیارے آخری نبی کا
فرماں بردار بناکر بے حساب مغفرت سے نواز دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتم ِالنَّبِیِّین
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے
ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں