قرآنِ کریم میں حکمِ خداوندی ہے:تَعَاوَنُوْا عَلَى
الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى(پارہ 6، المائدۃ، آیت نمبر2)ترجمۂ
کنز العرفان: نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو۔تفسیر
صراط الجنان میں ہے:بِر سے مراد ہر وہ نیک کام ہے جس کے کرنے کا شریعت نے
حکم دیا ہے اور تقویٰ سے مراد یہ ہے کہ ہر اس کام سے بچا جائے جس سے شریعت
نے روکا ہے۔ (جلالین،
المائدۃ، تحت الآیۃ: 2، ص 94)نیکی کے کاموں میں تعاون کی متعدد
صورتیں ہیں جن میں سے 10 درج ذیل ہیں:1:مسجد، مدرسہ، جامعہ وغیرہ دینی اداروں کی
تعمیر میں حسبِ توفیق مالی تعاون کرنا، نیز ان کے اخراجات اپنے ذمے لے لینا۔2:قرآنِ
پاک پڑھانا، مختلف دینی علوم کی تدریس کرنا، کسی کو دینی مسئلہ بتانا، نماز کا
طریقہ، سنت وغیرہ سکھادینا3:کسی طالبہِ علم وغیرہ کو قرآنِ کریم، دینی کتابیں پیش
کرنا، تقسیمِ رسائل کے ذریعے لوگوں تک مستند دینی لٹریچر پہنچانا۔4:مسجد،مدرسہ،اجتماع
وغیرہ مجالسِ خیر میں جانے آنے کیلئے پک اینڈ ڈراپ سروس مہیا کرنا۔5:دینی حلیے،
داڑھی،عمامہ شریف، شرعی پردے کے مطابق برقع پر حوصلہ افزائی کرناورنہ کم از کم
اعتراض کرنے، مذاق اڑانے، طعنہ دینے سے بچنا۔6:اسی طرح اگر کوئی ناجائز رسومات
مثلا میت یا سوئم میں دعوت کے انداز پر اغنیاء (مالدار)
رشتہ داروں کو کھانا کھلانا،بہنوں کو وراثت میں سے حصہ نہ دینا، شادیوں میں گانے
باجے، بےپردگی وغیرہ کو ترک کرکے شریعت پر عمل کرے تو اس کو سپورٹ کرنا۔ 7:دینی
پوسٹس، ویڈیوز،تحاریر،لنکس وغیرہ شیئر کرنا البتہ ان کا مستند ہونا نہایت ضروری
ہے۔ الحمد للہ دعوتِ اسلامی کے مختلف سوشل میڈیا پیجز، یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹ
پر عین اسلام و شریعت کے مطابق مواد شیئر کرنے کی سعی کی جاتی ہے۔8:سیٹھ، دکاندار
وغیرہ کا نماز کے اوقات میں اپنے ماتحتوں کو باجماعت نماز ادا کرنے کی رخصت دینا،
اسی طرح مدنی قافلے میں سفر کیلئے چھٹی کی سہولت فراہم کرنا۔9:کسی کو گھر سے دینی
کاموں وغیرہ کی اجازت نہ ہو تو اس کے گھر والوں کا ذہن بناکر انہیں قائل کرنا۔10:گھر/خاندان
کے بڑوں کا اپنے گھر/خاندان میں دینی ماحول بنانا تاکہ بچے بےحیائیوں اور برے
کاموں سے بچ کر اسلام و سنت کے مطابق زندگی گزارنے والے بنیں۔اس سلسلے میں امیر
اہلسنت مولانا الیاس قادری دامَتْ
بَرَکاتُہمُ العالِیَہ کی شخصیت یقینا قابلِ تقلید ہے کہ آپ
کی بنائی ہوئی تحریک دعوت ِاسلامی کے دینی ماحول کی بدولت ہزاروں نوجوان شریعت و
سنت پر عمل کرنے والے بنے ہیں۔اللہ پاک اپنے اس نیک بندے کے طفیل ہمیں بھی نیکی کے
کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی سعادت نصیب فرمائے۔ آمین بجاہ خاتم
النبیین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم