الحمدللہ! اللہ کریم کی رحمت سے ہمیں بے شمار انعامات عطا ہوئے ہیں ۔ ان میں سے ایک عظیم الشان انعام نماز
ہے۔
میرے آقا اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں :نمازِ پنج گانہ (یعنی پانچ وقت کی نمازیں)
اللہ پاک کی وہ نعمتِ عظمی ہے کہ اس نے اپنے کرمِ عظیم سے خاص ہم کو عطا فرمائی ،ہم
سے پہلے کسی امت کو نہ ملی۔ (فتاوی رضویہ ج ٥ ص٤٣)
جو پابندی سے نماز پڑھے گا وہ جنت کا حق دار ہوگا اور جو کوئی شخص فرض نمازیں نہیں پڑھے گا وہ
سزا کا حق دار بنے گا۔
1: اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے : فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ
وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّا ترجَمۂ
کنزُالایمان: تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئے جنہوں نے نمازیں
گنوائیں(ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوزخ میں غیّ کا
جنگل پائیں گے ۔(پ16،مریم: 59)
اس آیتِ مقدسہ میں غی کا تذکرہ ہے ۔حضرت علامہ مولانا مفتی
امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتےہیں :” غی “جہنم میں ایک وادی ہے جس کی گرمی
اور گہرائی سب سے زیاد ہ ہے ۔اس میں ایک
کنواں ہے جس کا نام ”ہب ہب“ ہے ۔جب جہنم کی آگ بجھنے پر آتی ہے اللہ پاک اس کنو یں کو کھول دیتا ہے جس سے بدستور (یعنی پہلے کی طرح) بھڑکنے لگتی
ہے۔
(بہار شریعت ج1 ص 434)
2: حضور نبی پاک صاحب لولاک سیاح افلاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو جان بوجھ کر ایک نماز
چھوڑ دیتا ہے اس کا نام جہنم کے اس دروازے پر لکھ دیا جاتا ہے جس سے وہ داخل ھوگا ۔(حلیۃ
الاولیا ،ج٧ ص٩٩٢)
3:امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ بیان
کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
کا فرمان ِعبرت نشان ہے ؛ جس نے جان بوجھ کر
نماز چھوڑی اللہ پاک اس کے عمل برباد کر دے گا اور اللہ پاک کا ذمہ اس سے اٹھ جائے
گا جب تک کہ وہ اللہ پاک کی بارگاہ میں توبہ نہ کرے۔ (الترغیب والترھیب ج1 ص 216)
4: پیارے آقا علیہ الصلوة والسلام نے ارشاد فرمایا ؛ بے نمازی
ذلیل ہوکر مرے گا، بھوکا مرے گا، پیاسا مرے گا ،اگر اسے دنیا بھر کے سمندر پلا
دیئے جائیں پھر بھی اس کی پیاس نہ بجھے گی۔ (کتاب الکبائر للامام الحافظ الذھبی ص ٢٤)
5:منقول ہے کہ جہنم
میں ایک وادی ہے جس کا نام ” لَملَم “ہے ،اس
میں اونٹ کی گردن کی طرح موٹے موٹے سانپ ہیں، ہر سانپ کی لمبائی ایک ماہ کی مسافت کے برابر ہے
۔جب یہ سانپ بے نمازی کو ڈسے گا تو اس کا زہر بے نمازی کے جسم میں ستر(70) سال تک
جوش مارتا رہے گا ۔(قرة العیون معہ الروض الفائق ص٣٨٥ )
اے امت مسلمہ! لرز جاؤ اور اللہ کی بارگاہ میں سچے دل سے توبہ
کرو اور نمازوں کی پابند بن جاؤ ورنہ اللہ
پاک کا عذاب برداشت نہ ہو گا۔