یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تُلْهِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَ لَاۤ اَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِۚ-وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ(۹) ترجَمۂ کنزُالایمان: اے ایمان والو تمہارے مال نہ تمہاری اولاد کوئی چیز تمہیں اللہ کے ذکر سے غافل نہ کرے اور جو ایسا کرے تو وہی لوگ نقصان میں ہیں ۔

(پ28،المنافقون:9)

غنیۃ الطالبین میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :جو شخص نماز کو سستی کی وجہ سے چھوڑے گا اللہ پاک اس کو پندرہ سزائیں دے گا ۔ان میں سے 5 دنیاوی سزائیں یہ ہیں:

1۔غافل نمازی کو صالحین کی فہرست سے خارج کر دیا جائے گا

2۔اس کی زندگی سے برکت دور کر دی جائے گی

3۔اس کا کوئی نیک عمل قبول نہیں کیا جائے گا

4۔اس کی دعا قبول نہیں ہوتی

5۔وہ نیکو ں کی دعاؤں سے محروم کر دیا جاتا ہے۔

اللہ پاک ہمیں نمازوں کو مقررہ اوقات میں پڑھنے کی سعادت عطا فرمائے۔