نمازِ عشا کی اہمیت و فضیلت
پر پانچ فرامینِ مصطفے از بنتِ محمد انور خان،ڈیرہ اسماعیل خان
نمازِ عشا کی اہمیت و فضیلت:لغوی معنی:اندھیری رات، رات کا کھانا،
ظلم، کفر۔اصطلاحی معنی:رات کے وقت کی نماز، جب اندھیرا چھا جاتا ہے تو اس وقت ادا
کیا جاتا ہے، اس وجہ سے اسے نمازِ عشا کہا جاتا ہے۔امام طحاوی رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے کہ نمازِ عشا سب سے پہلے آقا علیہ السلام نے ادا فرمائی۔ نمازِ عشا کی فضیلت و اہمیت پر پانچ احادیثِ مبارکہ:1۔حضرت
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جس نے عشا کی نماز باجماعت ادا کی تو گویا وہ ایسے ہے کہ
جیسے اس نے آدھی رات عبادت میں گزاری اور
جس نے صبح کی نماز باجماعت ادا کی تو گویا وہ ایسے ہے کہ جیسے اس نے ساری رات عبادت میں گزاری۔( سنن ابو داؤد، ج1،حدیث نمبر 553)2۔حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: اگر لوگوں کو معلوم ہوتا کہ اذان کہنے اور نماز پہلی صف
میں پڑھنے کا کتنا ثواب ملتا ہے تو اس کے لئے قرعہ ڈالنے کی سوا اور کوئی چارہ باقی
نہ رہتا اور اس پر قرعہ اندازی ہی کرتے
اور اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ نماز کی طرف جلدی کرنے میں کتنا ثواب ہے، تو اس
کے لئے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے اور اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ عشا
اور فجر کی نماز کا ثواب کتنا ملتا ہے تو ضرور ان کے لئے گھسٹتے ہوئے آتے۔(صحیح بخاری، حدیث نمبر 615) 3۔رسولِ اکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: منافقوں پر فجر اور عشا کی نماز سے زیادہ اور کوئی نماز
بھاری نہیں۔ 4۔آقا علیہ الصلوۃ والسلام کا فرمانِ مبارک ہے: جس نے عشا کی نماز ترک کی، اس کی نیند سے راحت
ختم کر دی جاتی ہے۔(بخاری شریف)5۔نبی اکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: اندھیرے یعنی(فجر اور عشا) میں چل کر مسجد آنے والوں کو قیامت کے دن کامل نور کی بشارت دے دو۔(ترمذی،حدیث223)نماز نہ پڑھنے کی وعیدیں:1۔اللہ پاک اس کی زندگی سے رحمتیں اٹھالے
گا۔ 2۔اس کی دعا قبول نہ کرے گا۔3۔ اس کے چہرے سے اچھے لوگوں کی علامات مٹا دے گا۔
4۔اللہ اس کے اچھے کاموں کا صلہ نہ دے گا۔5۔ وہ اچھے لوگوں کی دعا میں شامل نہ ہو
گا۔ پانچوں نمازیں پابندی کے ساتھ پڑھنے کا درس:ہر مسلمان کو چاہئے کہ وہ پانچوں
نمازیں پابندی کے ساتھ ادا کرے، کیونکہ نماز دین کا ستون ہے، نماز کی پابندی دین کی
حفاظت اور نماز کا ترک دین کی بربادی ہے۔( بخاری شریف) جلدی جلدی پڑھنے سے نماز قبول نہیں ہوتی۔(ابو داؤد)اس لئے ہر مسلمان کو
چاہئے کہ وہ نماز کی فضیلت و اہمیت اور نہ پڑھنے کی وعیدوں کو پیشِ نظر رکھ کر خود بھی نماز کی پابندی کریں
اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیں۔ اللہ پاک ہمیں پانچ وقت کی نماز پڑھنے صحیح طریقے
سے اور پابندی کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین