محمد جمیل الرحمٰن(درجہ ثانیہ،جامعۃ المدینہ فیضان
فاروق اعظم ،لاہور،پاکستان)
(1) حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے فرمایا: جس نے دو ٹھنڈی نمازیں پڑھی ، وہ جنت میں داخل ہوگا۔(بخاری،2/474)
(2) حضرت سیِّدُنا عمارہ بن رویبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں
نے مصطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو
فرماتے سنا :جس نے سورج کے طُلُوع و غروب ہونے (یعنی نکلنے اور ڈوبنے) سے پہلے
نَماز ادا کی (یعنی جس نے فجر و عصر کی نما ز پڑھی) وہ ہر گز جہنَّم میں داخِل نہ
ہوگا۔(مسلم،4/238)
(3) حضرت سیدنا ابو بصرہ غِفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی
کریم صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
فرمایا :یہ نماز یعنی نماز عصر تم سے پچھلے لوگوں پر پیش کی گئی تو انہوں نے اسے
ضائع کر دیا لہذا جو پابندی سے ادا کرے گا اسے دگنا (یعنی Double) اجر ملے گا۔( مسلم، ص322،حدیث:1927)
(4) حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مدینے
کے تاجدار صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: تم میں رات اور دن کے
فرشتے بار ی باری آتے ہیں اور فجر و عصر کی نمازوں میں جمع ہوجاتے ہیں ، پھروہ
فرشتے جنہوں نے تم میں رات گزاری ہے اوپر کی طرف چلے جاتے ہیں ، اللہ پاک باخبر
ہونے کے باوُجود ان سے پوچھتا ہے: تم نے میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑا؟ وہ عرض
کرتے ہیں : ہم نے انہیں نماز پڑھتے چھوڑا اور جب ہم ان کے پاس پہنچے تھے تب بھی وہ
نماز پڑھ رہے تھے۔ (بخاری ،2/445،حدیث:555)
(5) حضرتِ سیِّدُنابُرَیْدَہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ نبی
کریم صَلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
ارشاد فرمایا: جس نے نمازِعصر چھوڑدی اُس کا عمل ضَبط ہوگیا۔(بخاری ،2/442،حدیث:
553)