حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: اللہ پاک اس شخص پر رحم کرے جس نے عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں۔(بہار شریعت،1/661،حصہ:4)(2)حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جو عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھے اللہ کریم اس کے بدن کو آگ پر حرام کر دے گا۔(بہار شریعت،1/661،حصہ:4) (3) اللہ پاک کے پیارے رسول صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: جس کی نمازِعصر نکل گئی یعنی کہ جان بوجھ کر چھوڑ دی گویا اس کے اہل و عیال اور مال چھین لیے گئے۔(فیضانِ نماز،ص106) مولیٰ علیرضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حضور صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔(بہار شریعت،1/4،حصہ:661)(5)عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حضور صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مجمعِ صحابہ میں جبکہ امیر المومنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے فرمایا: جو عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھے اسے آگ نہ چھوئے گی۔ (بہار شریعت،1/661،حصہ:4)