نمازِ عصر کی فضیلت و اہمیت
پر 5 فرامینِ مصطفٰے از بنتِ عبدالرؤوف،امریکہ
اللہ پاک
نے معراج کی رات سردار دو جہاں صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کے توسط سے امتِ محمدیہ پراپنا فضل وکرم فرماتے ہوئے پنجگانہ
نمازوں کا تحفہ عطا فرمایا۔ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:ان الصلوة
كانت على المؤمنين كتاباموقوتا0ترجمۂ
کنزالعرفان:بے شک نماز مومنوں پر مقررہ وقت میں فرض کی گئی ہے۔(پ 5،النساء : 103)جہاں
پانچوں نمازوں کے ان گنت فضائل ہیں وہیں ہر نماز کے الگ الگ بھی کئی فضائل بیان
کئے گئے ہیں۔ نمازِ عصر کے چند فضائل ملاحظہ فرمائیے:1:نمازِ عصر سے متعلق ارشار
باری ہے :حفظو اعلى
الصلوات والصلوة الوسطىترجمۂ
کنزالعرفان:تمام نمازوں کی حفاظت کرواور درمیانی نماز کی۔( پ2،البقرۃ:238)اکثر علما
کے نزدیک اس آیت میں نمازِ عصر کو صلوةالوسطى سے تعبیر فرمایا گیا ہے۔2: حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما فرماتے
ہیں:ہم حضورِ پاک صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے، آپ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے چودھویں رات کے چاند کو دیکھ کر فرمایا:عنقریب (قیامت کے دن) تم اپنے رب
کو اس طرح دیکھو گے جس طرح اس چاند کو دیکھ رہے ہو،تو اگر تم سے ہو سکے تو
نماز فجر اور عصر کبھی نہ چھوڑو۔پھر حضرت
جریر رَضِیَ اللہُ عنہ نے یہ آیتِ مبارکہ پڑھی :وسبح بحمد
ربک قبل طلوع الشمس وقبل غروبھاترجمۂ
کنزالایمان: اور اپنے رب کو سراہتے ہوئے اس کی پاکی بولو سورج چمکنے سے پہلے اور
اس کے ڈوبنے سے پہلے۔(فیضانِ
نماز، ص100-مسلم، ص239 ،حدیث:1434)3-
حضرت ابو بصرہ غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت
ہے، نوروالے آقا صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: یہ نمازِ عصر تم سے پچھلے لوگوں پر پیش کی گئی
تو انہوں نے اسے ضائع کر دیا لہٰذا جو اسے پابندی سے ادا کرے گا اسے دگنا اجر ملے
گا۔(فیضانِ نماز ،ص104-مسلم، ص322،حدیث:1927)4:حضرت عمارہ بن
روَیبہ رضی اللہ
عنہ فرماتے ہیں:میں نے مصطفٰے جانِ رحمت صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:جس نے سورج کے طلوع و غروب ہونے سے
پہلے نماز ادا کی(یعنی فجر وعصر پڑھی)وہ ہر گز جہنم میں داخل نہ ہو گا۔(فیضانِ نماز، ص99-مسلم، ص250،حدیث:1436)5:صحابی ابنِ صحابی حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ
عنہما سے روایت ہے، اللہ پاک کے پیارے رسول صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:جس کی نمازِ عصر نکل گئی(یعنی جان بوجھ کر عصر چھوڑ ے) گویا اس کے اہل وعیال و مال وتَر(یعنی چھین لیے )گئے۔(فیضانِ نماز،ص106-بخاری، 1/202،حدیث:552)اللہ پاک ہمیں پانچوں نمازوں کی بروقت اور خشوع و خضوع کے
ساتھ ادائیگی نصیب فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم