نمازِ عصر کی فضیلت و اہمیت پر 5 فرامینِ مصطفٰے از
بنتِ آصف جاوید،واہ کینٹ
اللہ پاک ارشاد
فرماتا ہے:حفظوا على الصلوات والصلوة الواسطى ترجمۂ کنزالاىمان: نگہبانى کرو سب نمازوں کى اور بىچ کى نماز کى۔ اس آىتِ مبارکہ سے ظاہر ہے کہ تمام نمازوں مىں بالخصوص نمازِ عصر کتنى اہمىت کى حامل ہے۔اس
کى اہمىت اور بے شمار فضائل حضور پرنور،جانِ جاناں صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے بھى بىان فرمائے ہىں چنانچہ جہنم مىں داخل نہ ہوگا:حضرت عمارہ بن رویبہ رَضِىَ اللہُ عنہ سے رواىت
ہے، فرماتے ہیں: مىں نے رسول اللہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کو فرماتے ہوئے
سنا:جس نے سورج کے طلوع و غروب ہونے سے پہلے نماز ادا کى ( ىعنى فجر اور عصر پڑھى) وہ ہر گز جہنم
مىں داخل نہ ہوگا۔(مسلم،ص 250، حدىث: 1436)2:عاشقِ نمازِ عصر کا قبر مىں حال:حضرت جابر بن عبداللہ رَضِىَ اللہُ عنہ سے رواىت
ہے ،حضور صلی اللہُ علیہ
واٰلہٖ وسلم نے فرمایا:جب مرنے والا قبر مىں داخل ہوتا ہے تو اسے سورج
ڈوبتا ہوا معلوم ہوتا ہے تو وہ آنکھىں ملتا ہوا بىٹھتا اور کہتا ہے: دعونى اصلى مجھے چھوڑ دو ، مىں نماز پڑھ
لوں۔ ( ابن ماجہ ج 4، ص 513)مفتى احمد ىار خان نعىمى رحمۃ اللہ علیہ اس کے تحت فرماتے ہىں:ىعنى
اے فرشتو! سوالات بعد مىں کرنا، عصر کا وقت جارہا ہے مجھے نماز پڑھ لىنے دو۔
ىہ وہى کہے گا جو دنىا مىں نمازِ عصر کا
پابند تھا۔ ارشاد فرمایا:نمازِ عصر اہل و مال سے افضل:تم مىں سے
کسى کے اہل و مال مىں کمى کردى جائے تو ىہ اس کے لىے بہتر ہے کہ اس کى نماز ِ عصر فوت ہوجائے۔(مجمع الزوائد، ج 2، ص 50، الحدىث 1715)پىارے آقا صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کى نمازِ عصر سے
محبت :حضرت ِ
على رَضِىَ اللہُ عنہ سے رواىت ہے، خندق کے دن رسول اللہ صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:انہوں نے ہمىں بىچ کى نماز ىعنى نمازِ عصر سے روک دىا، خدا
ان کے گھر اور قبرىں آگ سے بھردے۔(متفق علىہ)غزوۂ احد مىں حضور انور صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کو جسمانى اذىت بہت پہنچى لىکن وہاں کفار کو دعائے ضرر نہ دى،ىہاں نماز
قضا ہونے پر دعائے ضرر دى ، معلوم ہوا!حضور صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم نمازىں جان سے پىارى تھىں۔(مراة المناجىح ج
1، ص 383)5: دو گنا اجر:حضرت ابو بصرہ غفارى رَضِىَ اللہُ عنہ سے رواىت
ہے، حضور انور صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: ىہ نماز ىعنى نمازِ عصر تم سے پچھلے
لوگوں پر پىش کى گئى تو انہوں نے اسے ضائع کردىا لہٰذا جو اسے پابندى سے ادا کرے
گا اسے دگنا اجر ملے گا۔(مسلم ص 322، حدىث 1927)اللہ پاک ہمىں اپنے محبوب صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کى آنکھوں کی ٹھنڈک نماز کو خشوع و خضوع سے ادا کرنے کى توفىق عطا فرمائے۔
امىن بجاہ النبى الامىن صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم