ڈاکٹر کہتے ہیں:فشار خون(blood pressure) جیسی بیماریوں سے بچنے کے لئے آپ کو مطالعہ کی عادت ڈالنی چاہئے۔

مطالعہ ایک فن ہے:

ہم جو چیزیں پڑھتے ہیں، یہ ہمارے خیالات بنتے ہیں اور ہمارے خیالات ہمارے الفاظ بنتے ہیں اور یہ اَلفاظ ہمارا کردار بنتے ہیں اور ہمارا کردار ہماری منزل کا تعین کرتا ہے، مذکورہ چیزوں کے ساتھ سب سے اہم عبادات اور اَذکار کا خصوصی معمول بنائیے، محنت کے ساتھ ساتھ روز مرہ کی دعائیں بہت ضروری ہیں۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:"تقدیر کو کوئی چیز نہیں ٹال سکتی، سوائے دعا کے۔" (جامع ترمذی، 2139)

مسلمان محنت اور دعا کے ساتھ کامیابی کے بہت قریب آ جاتا ہے، اُمید ہے کہ مندرجہ بالا طریقوں کو استعمال کرکے آپ بہتر مطالعہ کرسکتے ہیں۔