مطالعہ وہ واحد چیز ہے،  جس کے تجربات ہوتے ہی رہتے ہیں، زندگی میں کامیاب ہونا ہے توlearning mode سے باہر نہ آئیں، مطالعہ کرنے کا درست طریقہ یہ ہے کہ جو مطالعہ کے آداب ہیں، ان کا خیال رکھا جائے ۔

٭سب سے پہلی چیز مطالعہ با مقصد کیا جائے، بے مقصد مطالعہ نہ ہو، با مقصد مطالعہ یہ ہے کہ یہ مطالعہ کیوں کر رہا ہوں، یہ میرے لئے نفع مند ہے یا نہیں یا پھر وقت گزار رہا ہوں، جب یہ باتیں سامنے ہوں گی تو مطالعہ کرنے میں آسانی ہوگی۔

٭مطالعہ اُس وقت کریں جب نہ زیادہ بھوک لگی ہو اور نہ زیادہ کھایا ہو ، شور والی جگہ مطالعہ نہ کریں بلکہ پُرسکون جگہ کا اِنتخاب کریں، مطالعہ کا وہ وقت رکھیں جب آپ کا دماغ تروتازہ (fresh) ہو تاکہ مکمل دھیان مطالعہ کی طرف ہو۔

٭جب مطالعہ کریں تو اپنے پاسdairy اورpen رکھیں، پھر اَہم اور منفرد باتیں نوٹ کریں، اِس کا فائدہ یہ ہوگا، گویا کہ آپ نے ساری کتاب نچوڑ کر اپنے اندر اُتار لی ہے۔

٭جب کسی کتاب کا مطالعہ کریں تو سب سے پہلے فہرست دیکھیں کہ میں نے ان میں سے کونسی باتیں پہلے پڑھی ہوئی ہیں، ان پڑھی ہوئی باتوں کو آپ بس سَرسَری نظر سے دیکھیں اور ان باتوں پر غور کریں، جو آپ نے پہلے نہیں پڑھیں کیونکہ دماغ ہمیشہ نئی، اَنوکھی اور دلچسپ بات کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے، اس طرح مطالعہ کرنے سے آپ بہت سی کُتب کا مطالعہ کر سکتے ہیں اور بہت سا علم آپ کے پاس محفوظ ہو سکتا ہے۔

اللہ عزوجل ہمیں بامقصد مطالعہ کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین