مطالعہ کے دوران آداب کا خیال رکھا جائے:
1۔
سب سے پہلی چیز کے با مقصد مطالعہ کیا
جائے، بے مقصد نہ ہو ، آپ مطالعہ میں غور
کر لیں کہ مطالعہ کیوں کر رہے ہیں، کیا
صرف وقت گزارنے کے لئے، یا صرف معلومات
حاصل کرنے کے لئے یا علم حاصل کرنے کے
لئے، یہ علم مجھے فائدہ دے گا یانہیں، جب با
مقصد کا فلٹر لگا دیں گے تو بہت سارے مطالعے
سائیڈ پر ہو جائیں گے اور آپ مقصو دیت پر آجائیں گے ۔
2۔دوسرا
یہ کہ مطالعہ کرتے وقت نہ بہت زیادہ بھوک لگی ہو، نہ بہت کھایا ہو کہ توجّہ اسی کی طرف جارہی ہو، اسی طرح پانی پی کر بیٹھیں، وقت ایسا مُقرّر کریں جس میں آپ کی توجّہ زیادہ
ہوتی ہے، جب ان چیزوں کو سامنے رکھ کر مطالعہ کریں گے تو یہ مطالعہ بہت اچھے انداز
میں مطالعہ ہوگا۔
مطالعہ کرنے کا انداز:
جب
مطالعہ کرنا شروع کرتے ہیں تو سب سے پہلے
فہرست پڑھتے ہیں، اس کے بعد کتاب کا سَرسَری مطالعہ کرتے ہیں،سَرسَری مطالعہ
یہ ہوتا ہے کہ آپ کسی کتاب کا اِبتداء اور آخر یوں چیپٹر(chapter) گزارے جاتے ہیں، پھر اس کے بِاالاسفار مطالعہ کرتے ہیں، پھر آپ اس کتاب کو دوبارہ سَرسَری مطالعہ کر تے ہیں، پھر آپ دوبارہ فہرست دیکھتے ہیں، اِس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو کیا
سمجھ نہیں آرہا، جو سمجھ نہیں آیا، اسے جا کر پھر سے پڑھتے ہیں۔
ایک اور اَہم بات کہ اس کتاب میں سے اہم پوائنٹ کو ہائی لائٹ کرتے ہیں، جب اِس طرح کرتے ہیں تو جیسے آپ نے کتاب کو نچوڑ
کر اپنے اندر اُتار لیا ہو۔