"زندگی میں کامیابی چاہئے تو کبھیlearning mode سے باہر نہ نکلیں"

"اگر کامیابی اور نجات چاہئے تو کبھی سیکھنے کے زمانے سے اپنے آپ کو مستغنٰی نہ سمجھیں، کہ اب مجھے سیکھنے کی حاجت نہیں، زندگی کے آخری لمحے تک علم فائدہ ہی دیتا ہے۔"

مطالعہ کرنے کے آداب :مطالعہ کرتے وقت اِس کے آداب کا خاص خیال رکھا جائے، مطالعہ کرتے وقت نہ زیادہ بھوک لگی ہو اور نہ اتنا پیٹ بھر کر کھانا کھایا ہوا ہو کہ توجّہ ادھر ہی رہے، پانی پی کر بیٹھیں، واش روم کی حاجت سے فارغ ہو کر بیٹھیں اور شور نہ ہو، اگر اِن چیزوں کو مدِّنظر رکھ کر مطالعہ کریں گے تو بہت اچھا مطالعہ ہوگا ۔

مطالعہ کا مقصد:بامقصد مطالعہ کیا جائے، مطالعہ پر غور کیا جائے کہ کیوں کر رہا ہوں، کیا صرف وقت گزارنے کے لئےیا معلومات حاصل کرنے کے لئے، یہ معلومات اور علم مجھے فائدہ دے گا یا نہیں دے گا ؟

مطالعہ کرنے کا طریقہ:سب سے پہلے کتاب کی فہرست پڑھی جائے، اس کے بعد سَرسَری مطالعہ کیا جائے، یعنی کسی بھی موضوع کا اِبتداء اور انِتہا، اس کے بعد مکمل طور پر کتاب کا مطالعہ کریں اور آخر میں فہرست پر نظر دوڑائیں، اگر محسوس ہو کہ یہ سب میری معلومات میں آ چکی ہیں تو ٹھیک، ورنہ صرف وہ پوائنٹ جو سمجھ نہ آئے ان کو پڑھا جائے، اِس کے ساتھ ساتھ اگر کتاب کے مواد کوunder line کرلیں یا ساتھ ڈائری رکھ کر لکھ لیں تو اس طرح گویا کتاب کو نچوڑ کر اپنے اندر اُنڈیل لیا گیا ہو، یہ مطالعہ کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

بہت عرصہ مطالعہ میں صرف ہونے کے بعد دوبارہ مطالعہ میں توجّہ زیادہ اس پر ہوتی ہے جو کہ نہ پڑھا ہواہو، جو تکرار کی صورت میں آئے اس پر فقط نظر ڈالیں۔